ٹو کیو: وزیراعظم کاسیاسی ومعاشی ویژن انتہائی جامعہ ہے:راناا برارحسین انہوں نے اپنی توانائیاں پاکستان کی بقاءاورپاکستانیوں کی بہبودکیلئے وقف کردیں پاکستان مسلم لیگ(ن ) جاپان کے صدر راناابرارحسین نے کہا ہے کہ ہماری قیادت کے نزدیک سیاست نہیں ریاست مقدم ہے۔ وزیراعظم میاں شہبازشریف نے اپنی توانائیاں اورصلاحیتیں پاکستان کی بقاءاورپاکستانیوں کی بہبودکیلئے وقف کردی ہیں۔ان کاخلوص اورصادق جذبہ وطن پرستوں کیلئے نویدسحر ہے،عوام نے منتخب قیادت سے جو توقعات وابستہ کی ہیں وہ ضرورپوری ہوں گی۔متحدہ حکومت اپنی دوررس اصلاحات کے بل پر آئینی مدت پوری کرے گی ۔ وزیراعظم میاں شہبازشریف نے مختلف اندرونی وبیرونی چیلنجز کے ساتھ اقتدارکی باگ ڈورسنبھالی ہے،ان کی قیادت میں عنقریب قومی معیشت ٹیک آف کرے گی ۔سابقہ ارباب اقتدار کے مقابلے میںوزیراعظم میاں شہبازشریف کاسیاسی ،معاشی اورانتظامی ویژن زیادہ موثراورجامعہ ہے ۔ اپنے ایک بیان میں راناابرارحسین نے مزید کہا کہ ماضی کی نسبت آج پاکستان کی معاشی ترجیحات زیادہ حقیقت پسندانہ اورآبرومندانہ ہیں۔ عنقریب عام آدمی معاشی اصلاحات کے ثمرات سے مستفید ہوگا کیونکہ اس کامعیار زندگی بلندکرناہماری قیادت کاواحد مشن ہے۔پاکستان کامعاشی طورپرخودانحصاری کی طرف پیشرفت کرنا وزیراعظم میاں شہبازشریف کے قومی ایجنڈے کا ثمر ہے۔ انہوں نے کہا کہ آج پاکستان میں کسی قسم کی بے چینی اوربے یقینی نہیں،سیاسی استحکام کاکریڈٹ ہماری قیادت کوجاتا ہے ۔اناڑیوں کے گمراہ کن اورمایوس کن پروپیگنڈے کے باوجودملک میںکاروباری سرگرمیوں کی رفتارتسلی بخش ہے۔انہوں نے کہا کہ حکومت نے ہرمرحلے پراپوزیشن قائدین کوساتھ لے کرچلناچاہامگر وہ اپنے نجی ایشوزپربات شروع کردیتے ہیں،انہیں ملک کودرپیش خطرات سے کوئی سروکار نہیںہے۔اپوزیشن والے شروع دن سے حکومت کے ہرمثبت اقدام کی راہ میں روڑے اٹکارہے ہیں ۔انہوں نے کہا کہ اس وقت پاکستان منفی اورمخفی سیاست کامتحمل نہیں ہوسکتا۔اپوزیشن کابیانیہ عوا م نے مسترد کردیا ۔انہوں نے کہا کہ حکومت کسی کوسیاست کی آڑ میںپاکستان کے تشخص پرضرب لگانے کی اجازت نہیں دے گی۔