مسجد نبوی ﷺ میں نعرے بازی پرپاکستانی شہری کو3 سال قید کی سزا
www.bbcnewshd.com نے Thursday، 9 June 2022 کو شائع کیا.
ریاض: سعودی عرب نے مسجد نبوی ﷺ میں نعرے بازی پرپاکستانی شہری کو3 سال قید کی سزا سنادی۔برطانوی میڈیا کے مطابق سعودی عرب کی عدالت نے مدینہ منورہ میں مسجد نبوی ﷺ میں نعرے بازی پرایک پاکستانی شہری کو تین سال قید اور10 ہزارریال جرمانے کی سزا سنا دی۔سعودی عدالت سے سزا پانے والے محمد طاہر پر الزام تھا کہ انہوں نے مسجد نبوی ﷺمیں پاکستانی وفد سے بدتمیزی کی نعرے لگائے اور افراتفری کی ویڈیو ٹک ٹاک پر اپ لوڈ کی جو وائرل ہوگئی۔ محمد طاہر30 روز کے اندرفیصلے کے خلاف اپیل کرسکتے ہیں۔رواں سال اپریل میں مسجد نبوی ﷺمیں نعرے بازی کا واقعہ اس وقت پیش آیا جب وزیر اعظم شہباز شریف اپنے وفد کے ہمراہ سعودی عرب کا دورہ کر رہے تھے۔
ٹیگز:-







































Visit Today : 396
Visit Yesterday : 531
This Month : 5373
This Year : 69092
Total Visit : 174080
Hits Today : 5192
Total Hits : 958861
Who's Online : 4























