اقتدار میں بیٹھے حکمرانوں نے بجٹ میں غریب عوام کو ریلیف نہ دیا تو پی ایس پی بھرپور احتجاج پر مجبور ہو جائے گی : کرامت علی شیخ
ملتان: پاک سرزمین پارٹی کے ممبر نیشنل کونسل وصدر جنوبی پنجاب کرامت علی شیخ نے کہا ہے کہ اقتدار کے ایوانوں میں بیٹھے حکمرانوں نے بجٹ میں بائیس کروڑ سے زائد غریب عوام کو ریلیف نہ دیا تو پی ایس پی بھرپور احتجاج پر مجبور ہو جائے گی کیونکہ عوام پہلے ہی بڑھتی ہوئی مہنگائی،پٹرولیم مصنوعات،بجلی کی قیمتوں میں ہوشربا اضافے کی وجہ سے شدید پریشانی سے دوچار ہیں اور ان کے لیے گھریلو اخراجات پورے کرنا انتہائی محال ہو چکے ہیں پی ایس پی کے چیئرمین سید مصطفی کمال انتہائی کم وقت میں اگر کراچی کی حالت بدل سکتے ہیں تو موجودہ حکمرانوں کے پاس بڑی تعداد میں وزراء،مشیر اور اراکین اسمبلی ہیں جو عوام کو بحرانوں سے نکالنا چاہیں تو انقلابی اقدامات کے ذریعے ان کے مسائل حل کرسکتے ہیں اور قرضوں کا بوجھ بھی اتر سکتا ہے لیکن اس کے لیے ضروری ہے کہ موجودہ حکومت اور اس کے اتحادی حقیقی معنوں میں ملک وقوم کے مفاد میں مخلص نظر آ ئیں تب ہی وطن عزیز ترقی و خوشحالی کی راہ پر گامزن ہو سکتا ہے ۔







































Visit Today : 370
Visit Yesterday : 531
This Month : 5347
This Year : 69066
Total Visit : 174054
Hits Today : 4029
Total Hits : 957698
Who's Online : 14























