بہاولپور(نامہ نگار )وزیراعظم شہباز شریف صدر پاکستان کو ایڈوائز دے کر صوبہ بحالی کو یقینی بنائیں۔زیرو زبر بن گئے کبھی بہاولپور صوبہ زورداروں کے آگے زیر بن گیا۔ان خیالات کا اظہار بہاولپور صوبہ تحریک کے مرکزی رہنما قاری مونس بلوچ نے مختلف علاقوں کے الگ الگ وفود سے گفتگو کرتے ہوئے کیا۔انہوں نے کہا آئینی نظریاتی عوامی اور قانونی تختِ لاہور کے گدی نشین صوبہ پر غیر آئینی طور پر مسلط ہیں۔مقامی ارکانِ قومی اسمبلی اور پنجاب کے نامزد گورنر میاں بلیغ الرحمان کو چاہیے کہ وہ مرکزی حکومت کے آگے زیر نہ بنیں زبر بن کر صوبہ بحالی کو یقینی بنائیں۔اس موقع پر مختلف وفود کے نمائندہ افراد نے 54 افراد نے قاری مونس بلوچ کی سربراہی میں تحریک میں شامل ہونے کا اعلان کیا۔