حکومتی اتحاد نے چیئرمین نیب کیلئے جسٹس (ر) مقبول باقر کے نام پر اتفاق کرلیا
اسلام آباد: حکومتی جماعتوں نے چیئرمین نیب کے لیے سپریم کورٹ کے سابق جج جسٹس (ر) مقبول باقر کے نام پر اتفاق کرلیا۔ حکمراں جماعت مسلم لیگ نون، پیپلزپارٹی سمیت دیگر اتحادی جماعتوں کی چیئرمین نیب کے چیئرمین کی تقرری کے حوالے سے مشاورت ہوئی، جس میں جسٹس (ر) مقبول باقر کے نام پر اتفاق ہوا۔ذرائع کا کہنا ہے کہ جسٹس مقبول باقر کا نام وزیراعظم شہباز شریف اور پیپلزپارٹی کے شریک چیئرمین آصف زرداری کی ملاقات کے بعد زیر غور آیا ہے۔اگر اپوزیشن لیڈر راجا ریاض کو جسٹس (ر) مقبول باقر کے نام پر کوئی اعتراض نہیں ہوا تو انہیں ہی اگلا چیئرمین نیب لگایا جائے گا۔قبل ازیں مقبول باقر سندھ ہائیکورٹ سے سپریم کورٹ میں پروموٹ ہوئے تھے اور انکے بطور جج کردار پر کبھی کوئی داغ نہیں۔یاد رہے کہ موجودہ چیئرمین جسٹس (ر) جاوید اقبال کے عہدے کی مدت 2 جون کو ختم ہورہی ہے۔







































Visit Today : 370
Visit Yesterday : 531
This Month : 5347
This Year : 69066
Total Visit : 174054
Hits Today : 4080
Total Hits : 957749
Who's Online : 11























