اساتزہ کرام کے لیے نئی ٹرانسفر پالیسی کا خیر مقدم کرتے ہیں:محمد یونس خان
ملتان: اساتزہ کرام کے لیے نئی ٹرانسفر پالیسی کا خیر مقدم کرتے ہیں..محمد یونس خان جوائنٹ سیکریٹری پنجاب ایس ای ایس ٹیچرز ایسوسی ایشن پنجاب. محکمہ تعلیم پنجاب نے اساتزہ کرام کے لیے نئی ٹرانسفر پالیسی کا نفاز کیا ہے جس کے تحت اساتزہ کو اپنے تبادلہ جات میں بہت سی سہولیات دی گئیں ہیں جو کہ اس سے پہلے نہ دی گئیں تھیں. اس سلسلے میں محکمہ تعلیم حکومت پنجاب کو پنجاب ایس ای ایس ٹیچرز ایسوسی ایشن پنجاب نے بہت سی تجاویز دی تھیں. پنجاب ایس ای ایس ٹیچرز ایسوسی ایشن پنجاب محکمہ تعلیم پنجاب کے اس اقدام کا خیر مقدم کرتی ہے. اور حکومت پنجاب سے مطالبہ کیا جاتا ہے کہ مہنگائی کے طوفان کے مطابق تمام سرکاری ملازمین اور ریٹائرڈ ملازمین کی تنخواہوں اور مراعات میں سو فیصد اضافہ کیا جائے. سکولوں میں اساتزہ کی خالی آسامیوں کو نئی بھرتی کر کے پر کیا جاے. اساتزہ کی پرموشن پالیسی پر عمل کیا جاے.







































Visit Today : 380
Visit Yesterday : 531
This Month : 5357
This Year : 69076
Total Visit : 174064
Hits Today : 4854
Total Hits : 958523
Who's Online : 14























