اسلام آباد (راشد غفار شاکر سے) ناظم اعلیٰ اسلام آباد ذون تحریک لبیک پاکستان رضوان احمد سیفی کی عظیم حریت پسند رہنما یاسین ملک کی اہلیہ مشعال ملک سے ملاقات ساتھ دینے کی یقین دہانی تفصیل کے مطابق : ناظم اعلیٰ اسلام آباد ذون تحریک لبیک پاکستان سابق امیدوار قومی اسمبلی حلقہ این اے 52 چوہدری رضوان احمد سیفی کی عظیم حریت پسند رہنما یاسین ملک کی اہلیہ مشعال ملک سے ملاقات ساتھ دینے کی یقین دہانی کرائی اور اُن کا کہنا تھا کہ ہر جگہ یسین ملک کے حق میں آواز بلند کریں گے اور آپ کے ساتھ شانہ بشانہ کھڑے ہے یاسین ملک کو عمر قید کی سزا سنا کر ہندوستان کا مکروہ چہرہ دنیا کے سامنے آ گیا اور اُن کا کہنا تھا کہ کشمیر آزاد ہو کر رہے گا اور یسین ملک کی اہلیہ کہ حوصلہ افزائی کی اور کہا آپ بہادر خاتون ہے اور یسین ملک ایک ہیرو ہے یسین ملک نے ہمشیہ حق سچ کی آواز بلند کی ہے یسین ملک کی رہائی کے لئے ہر ممکن کوشش کریں گے اور یسن ملک کو الله ہمیشہ اپنے حفظ و امان میں رکھے ۔