حکومت کی عمران خان کیخلاف توہین عدالت کی درخواست سماعت کیلئے مقرر
اسلام آباد: وفاقی حکومت نے سپریم کورٹ میں عمران خان کے خلاف توہین عدالت کی درخواست دائرکردی جسے سماعت کے لئے مقررکردیا گیا۔اٹارنی جنرل آف پاکستان نے سپریم کورٹ میں عمران خان کے خلاف توہین عدالت کی درخواست دائرکی جسے سماعت کے لئے مقررکردیا گیا۔سپریم کورٹ کا 5 رکنی لارجربینچ ساڑھے11 بجے درخواست کی سماعت کرے گا۔درخواست میں کہا گیا ہے کہ عمران خان نے سپریم کورٹ کے احکامات کے برعکس اپنی تقاریر میں کارکنوں کو ڈی چوک پہنچنے کا حکم دیا۔سپریم کورٹ نے عمران خان کو سرینگر ہائے وے پہنچنے کا کہا تھا۔درخواست میں مزید کہا گیا ہے کہ تحریک انصاف کے کارکنوں نے سرکاری اورنجی املاک کو نقصان پہنچایا اورفائربریگیڈ کی کروڑوں روپے مالیت کی گاڑیوں کو نقصان پہنچایا۔وفاقی حکومت نے عدالت سے استدعا کی کہ انصاف کے تقاضوں کومد نظررکھتے ہوئے توہین عدالت کی کارروائی کی جائے۔







































Visit Today : 370
Visit Yesterday : 531
This Month : 5347
This Year : 69066
Total Visit : 174054
Hits Today : 4080
Total Hits : 957749
Who's Online : 11























