حریت رہنما یاسین ملک کوجھوٹے الزامات پرآج سزا سنائی جائے گی
www.bbcnewshd.com نے Wednesday، 25 May 2022 کو شائع کیا.
نئی دلی / مظفر آباد: جموں و کشمیر لبریشن فرنٹ کے چیئرمین یاسین ملک کوجھوٹے الزامات پر آج سزا سنائی گی۔نئی دلی کی بدنام زمانہ تہاڑ جیل میں غیر قانونی طورپر نظربند جموں و کشمیر لبریشن فرنٹ کے چیئرمین محمد یاسین ملک کو 1987اور 1988میں قائم کیے گئے جھوٹے مقدمات کی سماعت کیلئے گزشتہ روز (منگل) سرینگر کی ٹاڈا عدالت میں ویڈیو کانفرنس کے ذریعے پیش کیاگیا۔کشمیر میڈیا سروس کے مطابق یاسین ملک پر کالے قانون ٹاڈا کے تحت الزامات عائد کیے گئے ہیں۔ یاسین ملک نے اس موقع پر اپنے وکلا ایڈووکیٹ میر عرفی، ایڈووکیٹ بشیر صدیق اورایڈووکیٹ غلام نبی شاہین سے بات کرتے ہوئے اپنے خلاف جھوٹے الزامات کے تحت قائم مقدمہ میں دفاع نہ کرنے کے دلی کی این آئی اے کی عدالت میں اختیار کئے گئے اپنے فیصلے کا اعادہ کیا۔
ٹیگز:-








































Visit Today : 311
Visit Yesterday : 531
This Month : 5288
This Year : 69007
Total Visit : 173995
Hits Today : 3186
Total Hits : 956855
Who's Online : 12























