گگو منڈی(نامہ نگار)بجلی کی سپلائی بلا رکاوٹ جاری رکھنے کے لیے صارفین بروقت بل ادا کریں ایس ۔ ڈی ۔ او میپکو سٹلاءٹ ٹاءون سب ڈویژن عبدالغفار نے صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ بجلی کہی بلا تعطل سپلائی کے لیے ضروری ہے کہ میپکو صارفین بجلی کے بل بروقت ادا کریں انہوں نے صارفین پر زور دیا کہ ماہ جون کے بل مقررہ تاریخ کے اندر ادا کریں ورنہ بجلی کے کنکشن منقطع کر دیئے جائیں گے

گگو منڈی(نامہ نگار)ایکسین میپکو ڈویژن بورے والا کی خالی سیٹ پر انجینئر چوہدری محمد اکرم جاوید کو تعینات کر دیا گیا تفصیلات کے مطابق ایکسین میپکو ڈویژن بورے کی خالی ہونے والی سیٹ پر انجینئر چوہدری محمد اکرم جاوید کو تعینات کر دیا گیا ہے جو آج چارج سمبھال کر کام شروع کریں گے چوہدری محمد اکرم قبل ازیں بھی بورے میں بطور ایکسین میپکو فراءض انجام دے چکے ہیں اور انہیں بجلی چوری کی روک تھام اور ریکوری میں ایک ماہر آفیسر کے طور پر جانا جاتا ہے

گگو منڈی(نامہ نگار)خونی لانگ مارچ کو روکنا حکومت کی ذمہ داری ہے قوم کو اشتعال دلانا ریاست سے غداری کے زمرے میں آتا ہے عمران خان اپنے اقتدار کے لیے ملک میں خانہ جنگی کروانے سے بھی دریغ نہیں کریں گے ان خیالات کا اظہار صدر پاکستان پیپلز پارٹی تحصیل بورے والا چوہدری کامران یوسف گھمن نے صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے کیا انہوں نے کہا کہ عمران خان کے خونی لانگ مارچ کو روکنا حکومت کی ذمہ داری ہے قوم کو اشتعال دلانا اور ڈنڈے سوٹوں کے ساتھ جتھے جمع کرنا کسی صورت جائز نہیں ہے انہوں نے کہا کہ عمران خان اپنے اقتدار کے لیے ملک کو خانہ جنگی کی طرف لے کر جارہے ہیں عمران خان کی تقریریں اور اشتعال انگیزی ریاست سے غداری کے زمرے میں آتی ہے