لاہور میں پی ٹی آئی کارکن کے گھر پر پولیس کاچھاپہ،چھاپے کے دوران ایک گھر کی چھت سے فائرنگ ، ایک کانسٹیبل جاں بحق
bbc news urdu نے Tuesday، 24 May 2022 کو شائع کیا.
لاہور : ماڈل ٹاؤن کے علاقے میں پی ٹی آئی کارکن کے گھر پر پولیس کاچھاپہ،چھاپے کے دوران ایک گھر کی چھت سے فائرنگ کے نتیجے میں کانسٹیبل جاں بحق ہو گیا۔ تفصیلات کے مطابق لاہور کے علاقے ماڈل ٹاؤن میں پی ٹی آئی کارکن کے گھر پر چھاپے کے دوران فائرنگ سے کانسٹیبل کمال احمد شہید ہو ئے ، پولیس حکام کاکہناہے کہ ساجد نامی شخص کے گھر کریک ڈاؤن کے دوران چھت سے فائر کیا گیا جو کانسٹیبل کی چھاتی پر لگا ،اہلکار کو ہسپتال منتقل کیاگیا لیکن وہ جانبر نہ ہوسکا، فائرنگ کرنے والےملزم ساجد کو گرفتار کرلیاگیا ہے ، قانون ہاتھ میں لینے اور اہلکار کو شہید کرنے والے کو کیفر کردار تک پہنچایا جائے گا ۔
ٹیگز:-








































Visit Today : 311
Visit Yesterday : 531
This Month : 5288
This Year : 69007
Total Visit : 173995
Hits Today : 3171
Total Hits : 956840
Who's Online : 12























