حکومت کا دسویں اور بارہویں کلاس کے تمام طلبا کو پاس کرنے کا فیصلہ
www.bbcnewshd.com نے Monday، 13 September 2021 کو شائع کیا.
اسلام آباد: حکومت نے دسویں اور بارہویں کلاس کے تمام طلبا کو پاس کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔وزیر تعلیم شفقت محمود کی زیر صدارت بین الصوبائی وزرائے تعلیم کانفرنس ہوئی جس میں حکومت نے دسویں اور بارہویں کلاس کے تمام طلبا کو پاس کرنے کا فیصلہ کرلیا۔اجلاس میں فیصلہ کیا گیا ہے کہ کورونا صورتحال کے باعث دوبارہ فوری امتحانات ممکن نہیں اور فیل ہونے والے طلبا کو رعایتی 33 نمبرز دے کر پاس کیا جائے گا جب کہ میٹرک اور انٹرمیڈیٹ کے امتحانات سال میں دو بار ہوں گے، امتحانات کو سپلیمنٹری امتحانات کا نام نہیں دیا جائے گا۔ذرائع کا کہنا ہے کہ آئندہ سال میٹرک امتحانات مئی جون میں ہوں گے، اور آئندہ سال نیا سیشن اگست سے شروع ہوگا۔
ٹیگز:-

































Visit Today : 291
Visit Yesterday : 563
This Month : 3018
This Year : 66737
Total Visit : 171725
Hits Today : 1628
Total Hits : 903203
Who's Online : 8






















