شہباز شریف اور فضل الرحمان کی عمران خان کو زبان قابو میں رکھنے کی دھمکی
www.bbcnewshd.com نے Saturday، 12 March 2022 کو شائع کیا.
اسلام آباد: شہباز شریف اور مولانا فضل الرحمان نے عمران خان کو خبردار کرتے ہوئے کہا ہے کہ وہ اپنی زبان کو قابو میں رکھیں ورنہ انہیں قابو کرنا آتا ہے، بداخلاقی کرنے اور گالیاں دینے والے شخص کو وزیراعظم نہیں ہونا چاہیے۔اپوزیشن لیڈر شہباز شریف اور مولانا فضل الرحمان کے درمیان اسلام آباد میں ملاقات ہوئی جس میں موجودہ صورتحال پر تبادلہ خیال کیا گیا۔ملاقات کے بعد مشترکہ پریس کانفرنس کرتے ہوئے شہباز شریف نے کہا کہ عمران خان جو زبان استعمال کررہے ہیں اس کی جتنی بھی مذمت کی جائے کم ہے، وہ نواز شریف کو بھگوڑا کہہ رہے ہیں حالاں کہ وہ عنقریب خود بھگوڑا ہونے والے ہیں، عمران خان نیازی الیکشن میں دھاندلی کی پیداور ہیں، عمران خان کہتے ہیں کہ شہباز شریف بوٹ پالش کرتے ہیں حالاں کہ وہ خود اسٹیبلشمنٹ کے لائے ہوئے ہیں۔
ٹیگز:-

































Visit Today : 291
Visit Yesterday : 563
This Month : 3018
This Year : 66737
Total Visit : 171725
Hits Today : 1628
Total Hits : 903203
Who's Online : 8






















