کراچی: پاکستان تحریک انصاف کے رہنما اور رکن قومی اسمبلی عامر لیاقت کی تیسری شادی پر ان کی بیٹی دعا عامر نے ردعمل دیا ہے۔گزشتہ روز عامر لیاقت نے 18 سالہ سیدہ دانیہ شاہ کے ساتھ اپنی تیسری شادی کا اعلان کرکے تمام لوگوں کو ورطہ حیرت میں ڈال دیا تھا۔ عامر لیاقت کی جانب سے یہ خبر شیئر کرنے کے فوراً بعد ہی جنگل کی آگ کی طرح پورے سوشل میڈیا پر پھیل گئی تھی۔لوگ عامر لیاقت کی تیسری شادی پر ان کی بیٹی کا ردعمل جاننے کے لیے دعا سے بھی سوالات کرنے لگے اور انہیں عامر لیاقت کی شادی سے متعلق پوسٹوں پر مینشن کرنے لگے۔ لوگوں کے سوالات سے تنگ آکر دعا نے اپنے والد کی تیسری شادی کی خبروں پر ردعمل دیا ہے۔