ایسوسی ایٹڈ پریس آف پاکستان کے محمد عاطف اسماعیل اور مہوش ظفرخان کو محکمانہ ترقی دے دی گئی
ملتان(صفدربخاری سے)ایسوسی ایٹڈ پریس آف پاکستان ملتان کے سینئر رپورٹر محمد عاطف اسماعیل اور رپورٹر/سب ایڈیٹر مہوش ظفرخان کو اگلے گریڈ میں محکمانہ ترقی دے دی گئی۔ محمد عاطف اسماعیل کو گریڈ 18سے گریڈ 19اور مہوش ظفر خان کو گریڈ 17سے گریڈ 18میں پروموٹ کردیاگیا۔ محمد عاطف اسماعیل 2007ء سے اے پی پی میں بطوررپورٹر خدمات انجام دے رہے ہیں۔ وہ جنوبی پنجاب کے ثقافتی و سماجی اورزرعی موضوعات کو قلم کے ذریعے انگریزی اخبارات کی زینت بنارہے ہیں۔مہوش ظفر خان ملتان کے سینئر صحافی سردار ظفراللہ خان کی صاحبزادی ہیں۔وہ 2010ء سے اے پی پی اردو سروس ملتان میں خدمات انجام دے رہی ہیں۔ خواتین کے مسائل اور دیگر موضوعات پر ان کی خبریں مختلف قومی اخبارات میں شائع ہوچکی ہیں۔دریں اثناء اے پی پی آفس میں بیوروچیف افتخاراحمد قاضی، سینئر صحافی جہانگیرخان ترین، سینئر صحافی رضی الدین رضی،اے پی پی پنجاب یونین کے سینئر نائب صدر سید ظہورحسین شمسی نے محمد عاطف اسماعیل اور مہوش ظفرخان کو ترقی ملنے پر مبارکباد دی اور اس عزم کااظہارکیاکہ وہ آئندہ بھی ادارے کی بہتری اور جنوبی پنجاب کے مسائل کو اسی طرح اپنے قلم سے اجاگر کرتے رہیں گے۔ اس موقع پر سلمان رضا، تصورحسین، سہیل اختر،عمرحیات بورانہ، راحب حسین، صفدرعباس، قاسم غوری، تنویر بخاری، سہیل خالد، غلام محمد کاشف، جاویداقبال، اے ڈی سیال، اظہرحسین خان، شیخ عطاء الہادی،مک ارشد عباس،شاہدمحمودمنور،محمد فہیم سمیت دیگرسٹاف نے ترقی ملنے پر انہیں مبارکباد دی اور نیک خواہشات کااظہارکیا۔






































Visit Today : 393
Visit Yesterday : 0
This Month : 393
This Year : 64112
Total Visit : 169100
Hits Today : 2176
Total Hits : 873990
Who's Online : 13




















