راولپنڈی: تحریک انصاف کے وائس چیئرمین شاہ محمود قریشی  کو اڈیالہ جیل سےرہا  ہوتے ہی پھر گرفتار کر لیا گیا۔  شاہ محمود قریشی کو اڈیالہ جیل سےرہا ئی مل گئی،جیل کے باہر سے پنجاب پولیس نے دوبارہ  تحویل میں لے لیا، پنجاب پولیس کے اہلکار شاہ محمود قریشی کو لیکر نامعلوم مقام کی جانب روانہ ہو گئے۔ یاد رہے کہ سپریم کورٹ نے سائفر کیس میں بانی پی ٹی آئی عمران خان اور شاہ محمود قریشی   کی ضمانت منظور کی تھی۔