اسلام آباد(نسیم الغنی) وزیراعظم پاکستان کے معاون خصوصی برائے سی ڈی اے امور اور حلقہ این اے 53 سے رکن قومی اسمبلی علی نواز اعوان نے وحیدہ بی بی کو وفاقی دارالحکومت اسلام آباد کے قدیمی علاقے نورپورشاہاں کی یو سی دو سے پاکستان تحریک انصاف کے وویمن ونگ کا کنوینر مقرر کر دیا ہے۔ وحیدہ بی بی پی ٹی آئی کی دیرینہ کارکن ہیں اور انکے صاحبزادے عامر شہزاد مغل پی ٹی آئی اسلام آباد کے ڈپٹی کنوینر میڈیا کی حیثیت سے اپنے ذمہ داریاں نبھا رہے ہیں۔ وحیدہ بی بی اور عامر مغل نے اپنی تقرری پر علی نواز اعوان، منیرہ جاوید، حلقہ این اے 53 سے علی نواز اعوان کے بجلی اور گیس کے کوارڈینٹر راجہ شاہد مصطفیٰ، زکواۃ کمیٹی کے چیئرمین عبدالغفار كمبوہ اور پی ٹی آئی اسلام آباد عوامی رابطہ کمیٹی کے تمام سینیئر ممبرزکا شکریہ ادا کرتے ہوئےکہا ہے کہ وہ اپنی ذمہ داریوں کو احسن طریقے سے ادا کرنے کی کوشش کرینگے. دوسری طرف راجہ شاہد مصطفےٰ، عبدالغفار کمبوہ، راجہ اکرام، راجہ کبیر ثانی اور پی ٹی آئی یو سی کی پوری ٹیم نے وحیدہ بی بی کو پی ٹی آئی وویمن ونگ کی کنوینر مقرر ہونے پر مبارکباد پیش کی ہے۔