ملتان (صفدر بخاری سے) کرغزستان بشکیک میں موجودسفارت خانہ پاکستان میں کشمیر کے یوم سیاہ کے حوالے سے ایک تقریب کا اہتمام کیا گیا۔ شرکا نے کہا کہ ہر سال 27 اکتوبر کو کشمیر کے یوم سیاہ کے طور پر منایا جاتا ہے  دنیا بھر میں کشمیریوں کی طرف سے وادی جموں و کشمیر پر بھارتی سیکورٹی فورسز کے جبری قبضے کی مذمت میں احتجاج ریکارڈ کرایا جاتا ہے۔ تقریب میں پاکستان کے سولہ رکنی پارلیمانی وفد نے شرکت کی جو اس وقت کرغزستان کے دورے پر ہے۔ اس موقع پر ایمبیسڈر سردار اظہر طارق ، ڈاکٹر عمران نزیر ، ڈاکٹر شبیب فیض اللہ بھٹہ ،اور پاکستانی وفد جس کے سربراہ رکن قومی اسمبلی محمد افضل ڈھانڈلہ شریک تھے۔ علاوہ ازیں وفد کے شرکاءمحمد افضل ڈھانڈلہ، ممبر قومی اسمبلی وجیہہ اکرم، پارلیمانی سیکرٹری برائے وفاقی تعلیم اور پیشہ ورانہ تربیت ڈاکٹر نوشین حامد، پارلیمانی سیکرٹری برائے نیشنل ہیلتھ سروسز، ریگولیشنز اینڈ کوآرڈینیشن ریاض فتیانہ، چیئرمین قائمہ کمیٹی برائے قانون و انصاف جنید اکبر، ایم این اے ، جناب فہیم خان ایم این اے ، جناب ساجد خان، ایم این اے قیصر احمد شیخ، ڈاکٹر نثار احمد چیمہ، انجینئر خرم دستگیر ایم این اے ، ذوالفقار علی بہان، زاہد اکرم درانی ایم این اے ، سینیٹر محمد ایوب آفریدی نے پاکستانی ڈیپلومیٹس کی حیثیت سے شرکت کی۔ اس موقع پر co انٹرنیشنل یونیورسٹی آف کرغزستان ڈاکٹر عمران نزیر ، جنوبی پنجاب سے ڈاکٹر شبیب فیض اللہ بھٹہ ، اور ڈاکٹر وقاز نیازی نے پاکستانی ڈپلومیٹس سے وہاں زیرِ تعلیم پاکستانی طلبا کے مسائل پر بھی بات کی ۔