قومی کرکٹ ٹیم کے کپتان بابر اعظم نے بھارتی کپتان ویرات کوہلی کا ایک اور ریکارڈ توڑ دیا
bbc news urdu نے Friday، 29 October 2021 کو شائع کیا.
دبئی: قومی کرکٹ ٹیم کے کپتان بابر اعظم نے بھارتی کپتان ویرات کوہلی کا ایک اور ریکارڈ توڑ دیا۔ ٹی ٹوئنٹی انٹرنیشنل میچز میں تیز ترین ایک ہزار رنز بنانے والے بلے باز بن گئے۔ بابر اعظم افغانستان کی باؤلنگ کے سامنے سیسہ پلائی دیوار کی طرح ڈٹے ہوئے ہیں اور ہر لمحہ گرین شرٹس کو فتح کے قریب کرتے جا رہے ہیں۔ انہوں نے ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ کے میچ میں ویرات کوہلی کا ریکارڈ توڑتے ہوئے تیز ترین ایک ہزار رنز مکمل کرنے کا ریکارڈ قائم کردیا۔ بابر اعظم نے یہ کارنامہ 26 اننگز میں انجام دیا ہے۔ اس سے قبل یہ ریکارڈ ویرات کوہلی کے پاس تھا جنہوں نے 30 اننگز میں ایک ہزار رنز مکمل کیے تھے۔ اس کے علاوہ بابر اعظم ٹی ٹوئنٹی کرکٹ میں ایک ہزار رنز مکمل کرنے والے دنیا کے نویں کپتان ہیں۔
ٹیگز:-




































Visit Today : 531
Visit Yesterday : 546
This Month : 3804
This Year : 67523
Total Visit : 172511
Hits Today : 3480
Total Hits : 911741
Who's Online : 12






















