ملتان، جنوبی پنجاب کی محرومیوں کے ذمہ دار حکومتی اراکین اسمبلی اورافسر شاہی ، خطہ کی ترقی و خوشحالی کے لئےلوکل گورنمنٹ کوبااختیار بنایا جائے:کرامت علی شیخ
ملتان (صفدر بخاری سے )پاک سرزمین پارٹی کے ممبر نیشنل کونسل و صدر جنو بی پنجاب کرامت علی شیخ نے کہا ہے کہ ملتان سمیت جنوبی پنجاب کی محرومیوں کے ذمہ دار حکومتی اراکین اسمبلی کے ساتھ افسر شاہی بھی ہے جس کی وجہ سے گذشتہ تین سالوں کی اے ڈی پی واپس چلی گئی جسے واپس لائی جائے تاکہ خطہ کی ترقی و خوشحالی ممکن ہو سکے اس لئے اس بات کی اشد ضرورت ہے کہ آرٹیکل 140aکے تحت لوکل گورنمنٹ کو مکمل طور پر بااختیار بنایا جائے ان خیالات کا اظہار انہوں نے پاکستان ہاؤس ملتان میں کارکنوں کے وفد سے کی گئی ملاقات میں کیا کرامت علی شیخ نے مزید کہا کہ ملتان اولیاء اللہ کی دھرتی ہے جو قدیم تاریخی شہر ہے لیکن 75سالوں کے دوران نہ تخت لاہور نے جنوبی پنجاب کی محرومیوں کے خاتمے کے لئے وہ کردار ادا کیا اور نہ ہی خطہ کے منتخب ہونے والے اراکین اسمبلی نے کیا جو انہیں کرنا چاہیئے تھا یہی وجہ ہے کہ آج یہاں کے کروڑوں لوگوں میں احساس محرومی پایا جاتا ہے پڑھے لکھے نوجوان ہاتھوں میں ڈگریاں لئے دربدر کی ٹھو کریں کھانے پر مجبور ہیں انہوں نے کہا کہ مئیر ملتان نویدالحق آ رائیں اور ان کی دیگر ذمہ داران کو دوبارہ ملتان میٹرو پولیٹن کارپوریشن کا چارج سنبھالنے پر انہیں مبارکباد پیش کرتے ہیں اور مطالبہ بھی کرتے ہیں کہ ترقیاتی منصوبوں کے سلسلے بارے سیکنڈ کوارٹر شروع ہو چکا ہے لیکن امسال کی اے ڈی پی بھی ریلیز نہیں کی گئی اسی لئے سابقہ تین سالوں اور امسال کی اے ڈی پی واپس لائی جائے تاکہ خطہ میں ترقیاتی کام ممکن ہو سکیں ایک طرف یہ صورتحال ہے تو موجودہ حکومت کے پاس اب بھی وقت ہے کہ وہ عوام کے مسائل کے حل کے لئے حقیقی معنوں میں کردار ادا کرے ا نہوں نے صوبائی حکومت سے مطالبہ کیا کہ بلدیاتی نظام کو چلانے کے لیے عوامی نمائندوں کو مکمل اختیارات دئیے جائیں اور بلدیاتی نظام کا کھلواڑ نہ کیا جائے۔





































Visit Today : 472
Visit Yesterday : 546
This Month : 3745
This Year : 67464
Total Visit : 172452
Hits Today : 3182
Total Hits : 911443
Who's Online : 5






















