نگران وزیراعظم کا انتخاب بلوچستان سے خوش آئند ہے،امید ہے وہ ملک میں شفاف، آزادانہ اور غیر جانب دارانہ انتخابات کے انعقاد کو یقینی بنائیں گے: وزیراعظم شہباز شریف
اسلام آباد: وزیراعظم شہباز شریف نے کہا ہے کہ انوارالحق کاکڑ ایک پڑھے لکھے اور محب وطن شخص ہیں، امید ہے کہ وہ ملک میں شفاف، آزادانہ اور غیر جانب دارانہ انتخابات کے انعقاد کو یقینی بنائیں گے۔ سرکاری اعلامیے کے مطابق وزیراعظم شہباز شریف نے سینیٹر انوار الحق کاکڑ کو نگران وزیراعظم بننے پر مبارک پیش کرتے ہوئے کہا ہے کہ بلوچستان سے نگران وزیراعظم کا انتخاب خوش آئند ہے، آئینی طریقہ کار پر چلتے ہوئے ایک اچھے نام پر اتفاق ہوا، اپوزیشن لیڈر راجہ ریاض کا شکریہ ادا کرتا ہوں جنہوں نے مشاورت میں مدد کی۔ شہباز شریف ںے کہا کہ انوارالحق کاکڑ ایک پڑھے لکھے اور محب وطن شخص ہیں، تمام جماعتوں کی طرف انوارالحق کاکڑ کے نام پر اعتماد ہمارے درست انتخاب کی علامت ہے، امید ہے کہ وہ ملک میں شفاف، آزادانہ اور غیر جانب دارانہ انتخابات کے انعقاد کو یقینی بنائیں گے۔ وزیراعظم نے کہا کہ 16 ماہ میں ہم نے دن رات محنت کرکے ملک کو جس معاشی استحکام سے ہم کنار کیا ہے، امید ہے اس کا تسلسل جاری رہے گا، ترقی، تعمیر اور معاشی بہتری کا تسلسل یقینی بنانا پاکستان اور عوام کی بہتری کے لئے ضروری ہے، دعا گو ہوں کہ نگران وزیراعظم اور ان کی کابینہ عوام اور آئین کی توقعات پر پورا اتریں۔






































Visit Today : 383
Visit Yesterday : 0
This Month : 383
This Year : 64102
Total Visit : 169090
Hits Today : 1981
Total Hits : 873795
Who's Online : 7




















