اب تک 94 کیسز ہو چکے ہیں، 6 اور کیسز ہوگئے تو سنچری ہو جائے گی، یہ نان کرکٹ سنچری ہوگی : عمران خان
bbc news urdu نے Friday، 17 March 2023 کو شائع کیا.
لاہور: پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے چیئرمین عمران خان نے لاہور ہائیکورٹ میں کہا کہ ان پر اب تک 94 کیسز ہو چکے ہیں، 6 اور کیسز ہوگئے تو سنچری ہو جائے گی۔ یہ نان کرکٹ سنچری ہوگی۔ واضح رہے کہ لاہور ہائیکورٹ نے انسداد دہشتگردی کے 8 مقدمات میں عمران خان کی حفاظتی ضمانت منظور کرلی۔ لاہور ہائیکورٹ نے عمران خان کی8 مقدمات میں حفاظتی ضمانت منظور کرلی عدالت کی جانب سے عمران خان کی حفاظتی ضمانتیں 24 مارچ تک منظور کی گئیں۔عدالت نے کہا کہ عمران خان کی اگلے جمعے تک حفاظتی ضمانت منظور کر رہے ہیں۔ لاہور ہائیکورٹ نے اسلام آباد کے 5 اور لاہور کے 3 مقدمات میں حفاظتی ضمانت منظور کی۔ لاہور کے 3 مقدمات میں 10 دن کی حفاظتی ضمانت منظور کی گئی، جبکہ اسلام آباد کے 5 مقدمات میں 7 دن تک حفاظتی ضمانت منظور کی گئی۔
ٹیگز:-






































Visit Today : 385
Visit Yesterday : 0
This Month : 385
This Year : 64104
Total Visit : 169092
Hits Today : 2017
Total Hits : 873831
Who's Online : 6




















