وسیب میں پیپلزپارٹی کے کارکنوں کی شدید خواہش اور وقت کی ضرورت ، چیئرمین بلاول بھٹو زرداری اور آصفہ بھٹو زرداری ملتان سے الیکشن لڑیں : ملک ارشد اقبال بھٹہ
ملتان (صفدربخاری سے) پیپلزپارٹی پنجاب کونسل کے رکن و امیدوار این اے 156 و پی پی 217 ملک ارشد اقبال بھٹہ نے کہا کہ ہمارے وسیب میں پیپلزپارٹی کے کارکنوں کی شدید خواہش اور وقت کی ضرورت ہے کہ چیئرمین بلاول بھٹو زرداری اور آصفہ بھٹو زرداری سے ملتان سے الیکشن لڑیں، ہم تن من دھن سے ان کی الیکشن کمپین چلائیں گے۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے گزشتہ روز اپنی عیادت کیلئے آئے ہوئے پیپلزپارٹی کے رہنماوں اور دوستوں سے ملاقات کے دوران کیا۔عیادت کیلئے آنیوالوں میں پیپلزپارٹی ملتان سٹی کے سابق صدر رانا نیک محمد زاہد، کلچرل ونگ جنوبی پنجاب کے سینئر نائب صدر میر احمد کامران مگسی، رانایاسر،لیبر لیڈر محسن بھٹہ،پروفیسر محمود حسین ڈوگر،مرزا علی مغل،حاجی بلال، نیاز رسول اویسی، محمد عثمان، پروفیسر عمران بھٹہ،شاہد قریشی،پیر کوڑا بھٹہ ‘ یاسین عباسی ‘ اسد بھٹی ‘ عبدالسلام بھٹہ،وسیم علوی،اکبر انصاری، راو شہزاد،معاویہ ڈوگر، محمد اقبال، کریم بخش بھٹہ، اسحاق بھٹہ،ظل سبحانی، مجید خان و دیگر شریک تھے۔ملک ارشد اقبال بھٹہ نے کہا کہ چیئرمین بلاول بھٹو زرداری اور آصفہ بھٹو زرداری کے ملتان سے الیکشن میں حصہ لینے سے ہمارے وسیب میں پارٹی کا گراف بہت اوپر چلا جائے گا۔ پارٹی قیادت کو کارکنوں کی اس تجویز پر سنجیدگی سے غور کرنا چاہیئے۔






































Visit Today : 69
Visit Yesterday : 594
This Month : 3936
This Year : 67655
Total Visit : 172643
Hits Today : 1138
Total Hits : 915833
Who's Online : 11






















