گوجرانوالہ میں ڈکیتی کے دوران خواتین سے زیادتی کرنے والے تین ڈاکو پولیس مقابلے میں ہلاک
گوجرانوالہ : ڈکیتی کے دوران خواتین سے زیادتی کرنے والے تین ڈاکو پولیس مقابلے میں ہلاک ہوگئے۔ پولیس کے مطابق تینوں ملزمان اپنے دیگر ساتھیوں کی مدد سے فرار ہوئے تو پولیس نے انکا تعاقب کرکے پکڑنے کی کوشش کی جس پر ملزمان نے فائرنگ شروع کردی، پولیس کی جوابی فائرنگ میں تینوں ملزمان ہلاک ہوگئے جن کی لاشوں کو ضابطے کی کارروائی کیلئے اسپتال منتقل کردیا گیا ہے۔ تینوں ملزمان دوران ڈکیتی خواتین سے زیادتیاں کرتے تھے، ملزمان نے ایک گھر میں ڈکیتی کے دوران ماں بیٹی کو بھی اجتماعی زیادتی کا نشانہ بنایا۔ ملزمان میں دو سگے بھائی بھی شامل تھے، تینوں ملزمان کو پولیس نے گزشتہ دنوں گرفتار کیا تھا۔ دوران ڈکیتی خواتین سے زیادتی کے واقعات پر نگران وزیراعلیٰ پنجاب محسن نقوی نے بھی نوٹس لیا تھا اور آئی جی سے رپورٹ طلب کرتے ہوئے ملزمان کی فوری گرفتاری کی ہدایت کی تھی۔ پولیس کے مطابق تینوں ملزمان نے ڈکیتی کی چار وارداتوں میں لوٹ مار کیساتھ خواتین کو اجتماعی زیادتی کا نشانہ بھی بنایا جن میں ماں بیٹی بھی شامل ہیں۔






































Visit Today : 69
Visit Yesterday : 594
This Month : 3936
This Year : 67655
Total Visit : 172643
Hits Today : 1141
Total Hits : 915837
Who's Online : 10






















