قائم پور :  صحافیوں کو مل جل کر ظلم کے خلاف آواز اٹھانا ہوگی حاجی لالا ثمر ظہور سونچی فریدی علاقے میں عرصہ دراز سے درپیش مسائل کو حل کرنے کے لیے صحافی سچائی کا دامن نہ چھوڑیں ان خیالات کا اظہار معروف بزنس مین اور مرکزی پریس کلب قائم پور کے بانی حاجی لالا ثمر ظہور سونچی نے مرکزی پریس کلب کے اجلاس میں ویڈیو لنک خطاب کے دوران کیا انہوں نے مزید کہا کے صحافی مل جل کر ظلم کے خلاف آواز اٹھائیں اور مظلوم کا سچے دل سے ساتھ دیں کسی بھی مظلوم سے زیادتی نہیں ہونی چاہیے انہوں نے علاقائی مسائل پر گفتگو کرتے ہوئے کہا کے علاقے میں عرصہ دراز سے نہ حل ہونے والے مسائل اجاگر کریں اور سچائی کا دامن نہ چھوڑیں بلیک میلنگ کی صحافت سے گریز کیا جائے انہوں نے مزید کہا کہ میڈیا بالکل آزاد ہے کسی کا غلام نہیں تھا نے ہسپتال اور دیگر شعبوں میں مظلوموں کی بے لوث خدمت کرنا بھی عبادت ہے اس موقع پر مرکزی پریس کلب قائم پور کے سرپرست اعلی حافظ ظہیر احمد بابر سرپرست مہر نصیر احمد چشتی صدر پریس کلب ملک سعید چنڑ چیئرمین تنویراحمد سونچی سینئر نائب صدر جمشید خان ممڑ نائب صدر فداحسین بگا جنرل سیکریٹری راؤ سیم اکرم جوائنٹ سیکرٹری ذوالفقار پنوار نائب صدر کاشف خان عباسی اور مرکزی پریس کلب کے تمام عہدے دار موجود تھے