سیکیورٹی فورسز پر حملہ کرنے والے 8 دہشت گرد آپریشن کے دوران ہلاک
راولپنڈی: بلوچستان کے ضلع کیچ میں سیکیورٹی فورسز پر حملہ کرنے والے 8 دہشت گرد آپریشن کے دوران ہلاک ہوگئے۔ پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کے مطابق دہشت گردوں نے ایک روز قبل 22 فروری 2023ء کی شام ضلع کیچ میں سیکیورٹی فورسز کے قافلے پر حملہ کیا تاہم الرٹ اور تیاری رہنے کی وجہ سے دہشت گرد اپنے عزائم میں کامیاب نہیں ہوسکے۔ سیکیورٹی فورسز نے دہشت گردوں کی بزدلانہ کوشش کو بغیر جانی نقصان کے ناکام بنایا اور فرار ہونے والے دہشت گردوں کا تعاقب کیا۔ بعد ازاں 23 فروری کی صبح مازا بند میں دہشت گردوں کے خفیہ ٹھکانے کی اطلاع پر فورسز نے آپریشن کیا، جس کے دوران دو طرفہ فائرنگ کا تبادلہ ہوا اور 8 دہشت گرد مارے گئے جبکہ فورسز کا کوئی نقصان نہیں ہوا۔ آئی ایس پی آر کے مطابق دہشت گردوں کے قبضے سے بارودی مواد سمیت اسلحہ اور گولہ بارود کا بڑا ذخیرہ بھی برآمد کر لیا گیا۔ ترجمان پاک فوج نے کہا کہ سیکیورٹی فورسز دشمن کی جانب سے امن کو خراب کرنے کی کسی بھی کوشش کو ناکام بنادیں گی۔





































Visit Today : 95
Visit Yesterday : 594
This Month : 3962
This Year : 67681
Total Visit : 172669
Hits Today : 2154
Total Hits : 916849
Who's Online : 13






















