مردان(شاہ باباحبیب عارف) انڈین ایمپورٹیڈ گوشت کی فروخت کیخلاف ضلعی انتظامیہ کی کارروائی۔۔۔۔ضلعی انتظامیہ مردان کی شہریوں کی شکایات پر سورج ڈھلنے کے بعد کاروائی، 40 کلو گرام انڈین ایمپورٹیڈ گوشت سرکاری تحویل میں لے لیا گیا، تفصیلات کے مطابق شہریوں کی شکایات موصول ہونے پر ڈپٹی کمشنر مردان حبیب اللہ عارف کی ہدایات پر ضلعی انتظامیہ کی فوڈ سیفٹی اتھارٹی کے ہمراہ مشترکہ کاروائی۔اس موقع پر ایڈیشنل اسسٹنٹ کمشنر ہیڈکوارٹر جنید خالد نے فوڈ سیفٹی افیسر زبیر خان کے ہمراہ بیکری کیفے کا معائنہ کیا اور کچن میں استعمال ہونے والی اشیاء خوردنوش کی چیکینگ کی تاہم حفضان صحت کے اصولوں کی خلاف ورزی کرنے پر 40 کلو گرام انڈین ایمپورٹیڈ گوشت بغیر لیبل فروخت کہا جا رہا تھا سرکاری تحویل میں لے لی تاہم مالکان کے خلاف سخت کاروائی کا آغاز کر دیا۔اس موقع پر افسران نے گردونواح پر واقع ریسٹورنٹس کا بھی معائنہ کیا