ملتان میں ماس کا پروقار افطار ڈنر، میڈیا مالکان کی بڑی تعداد شریک،میڈیا انڈسٹری کو درپیش چیلنجز پر سنجیدہ گفتگو
ملتان(بیورورپورٹ) میڈیا مالکان کی بین الاقوامی تنظیم میڈیا اونرز سوسائٹی (ماس) کے مرکزی
صدر حنیف عمران بھٹی کی جانب سے ماس کے ممبران کے اعزاز میں ایک شاندار اور پروقار افطار ڈنر کی تقریب گزشتہ روز گریس مارکی ملتان میں منعقد ہوئی۔ تقریب میں ملتان سمیت جنوبی پنجاب اور ملک کے دیگر شہروں سے تعلق رکھنے والے میڈیا مالکان، سینئر صحافیوں، سماجی و سیاسی شخصیات کی بڑی
تعداد نے شرکت کی، جس سے یہ تقریب ایک اہم اور
یادگار اجتماع بن گئی۔ تقریب کے مہمانان خصوصی سینئر صحافی امتیاز گھمن اور سینئر سیاستدان ملک ارشد اقبال بھٹہ تھے، جن کی آمد پر شرکاء نے بھرپور خیرمقدم کیا۔ تقریب کا ماحول نہایت خوشگوار اور باوقار تھا جہاں شرکاء نے باہمی ملاقاتوں کے ذریعے میڈیا سے متعلق امور اور درپیش چیلنجز پر تبادلہ خیال بھی کیا۔ مرکزی صدر ماس حنیف عمران بھٹی نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ میڈیا
اونرز
سوسائٹی ایک مضبوط پلیٹ فارم کے طور پر ابھر رہی ہے جو ملک بھر کے میڈیا مالکان کو ایک چھت تلے متحد کرنے کے لیے سرگرم عمل ہے۔ انہوں نے کہا کہ موجودہ دور میں میڈیا انڈسٹری کو درپیش معاشی اور انتظامی مشکلات کے پیش نظر اس طرح کے پلیٹ فارم کی اہمیت مزید بڑھ گئی ہے۔ انہوں نے اس عزم کا اعادہ
کیا کہ ماس اپنے ممبران کے حقوق کے تحفظ، ان کے
مسائل کے حل اور میڈیا انڈسٹری کی ترقی کے لیے ہر ممکن اقدامات کرے گی۔ انہوں نے مزید کہا کہ ماس حکومت پاکستان اور بالخصوص حکومت پنجاب کے ساتھ رابطے میں ہے تاکہ ماس کے ممبران کے پرنٹ، الیکٹرانک اور ڈیجیٹل میڈیا اداروں کے لیے سرکاری اشتہارات کا زیادہ سے زیادہ کوٹہ مختص کروایا جا سکے۔ اس کے علاوہ میڈیا مالکان کے لیے رہائشی و کمرشل پلاٹس کے حصول کے حوالے سے بھی سنجیدہ پیش رفت جاری ہے، جس کے مثبت نتائج جلد سامنے آنے کی امید ہے۔ مہمانان خصوصی سینئر صحافی امتیاز گھمن نے اپنے خطاب میں کہا کہ میڈیا مالکان کو درپیش مسائل کے حل کے لیے اجتماعی جدوجہد وقت کی اہم ضرورت ہے۔ انہوں نے ماس کے پلیٹ فارم کو سراہتے ہوئے کہا کہ یہ تنظیم میڈیا انڈسٹری کے استحکام میں اہم کردار ادا کر
سکتی ہے۔ سینئر سیاستدان ملک ارشد اقبال بھٹہ نے اپنے خطاب میں
کہا کہ میڈیا ریاست کا ایک اہم ستون ہے اور اس کے استحکام کے بغیر جمہوری نظام مضبوط نہیں ہو سکتا۔ انہوں نے یقین دہانی کرائی کہ وہ ماس کے ممبران کے مسائل کے حل کے لیے ہر سطح پر تعاون کریں گے اور متعلقہ حکومتی اداروں تک ان کی آواز پہنچائیں گے۔ اس موقع پر سرپرست اعلیٰ ماس عمر فاروق نے خطاب کرتے
ہوئے کہا کہ ماس کا قیام میڈیا مالکان کو درپیش مسائل کے حل اور ان
کے حقوق کے تحفظ کے لیے عمل میں لایا گیا ہے۔ جنرل سیکرٹری اظہر ہاشمی نے تنظیم کے اغراض و مقاصد پر تفصیلی روشنی ڈالتے ہوئے کہا کہ ماس نہ صرف میڈیا مالکان بلکہ صحافتی اداروں کی بہتری کے لیے بھی عملی اقدامات کر رہی ہے۔ تقریب میں مرکزی چیئرمین ماس منیر شاہین، مرکزی سینئر نائب صدر صفدر علی بخاری، مرکزی سینئر وائس چیئرمین میاں مقصود احمد، مرکزی چیئرمین کور کمیٹی ملک امجد سعید تھہیم، نائب صدر جلیل آصف، صدر ایم یو جے و ممبر کور کمیٹی مرزا احتشام، ڈاکٹر حنیف چوہان، خلیل بھٹی، عدنان قریشی، جنرل سیکرٹری ساوتھ پنجاب ملک رضوان اعوان، سرپرست اعلیٰ ساوتھ پنجاب اشرف ضیاء، سینئر نائب صدر ساوتھ پنجاب ڈاکٹر افتخار گیلانی، نائب صدر مخدوم جمشید اقبال ستاری، سیکرٹری فنانس سعید افضل، سیکرٹری انفارمیشن طوبیٰ متین شیخ سمیت وسیم عباس شاہ، حمیدہ پروین قادری، سجاد کھوکھر، میر احمد کامران مگسی، طہ کامران مگسی، بدرالدین قریشی، تاج الدین قریشی، ملک اظہار، احمد ضیغم، شاہد اقبال، ڈاکٹر غضنفر ملک، کلب عابد خان، دلدار بلوچ، سرفراز اعوان، زاہد عنبر، ملک ریاض کھوکھر، نوبہار، ندیم کاظمی اور دیگر معزز شخصیات نے شرکت کی۔ تقریب کے اختتام پر اجتماعی دعا کا اہتمام کیا گیا جس میں ملکی سلامتی، ترقی، میڈیا کی آزادی اور صحافتی برادری کی فلاح و بہبود کے لیے خصوصی دعائیں کی گئیں۔ شرکاء نے اس عزم کا اعادہ کیا کہ وہ میڈیا انڈسٹری کو درپیش چیلنجز کے حل اور باہمی اتحاد و یگانگت کے فروغ کے لیے مشترکہ جدوجہد جاری رکھیں گے۔





































Visit Today : 571
Visit Yesterday : 475
This Month : 5244
This Year : 53080
Total Visit : 158068
Hits Today : 6830
Total Hits : 707817
Who's Online : 7




















