پاکستان فیشن انڈسٹری کی مشہور ڈیزائنر فائزہ ثقلین نے شادی کا لباس کاپی کرنے کے تنازع پر ناراض اداکارہ صبور علی کو کرارا جواب دے دیا۔گزشتہ روز اداکارہ صبور علی نے نجی ٹی وی چینل کے ڈراما سیریل “منت مراد” میں اُن کی شادی کا جوڑا اور یادگار لمحات کو کاپی کرنے پر شکوے کا اظہار کیا تھا۔صبور علی نے کہا تھا کہ “میں یہ سب دیکھ کر کیسا محسوس کروں؟ میری زندگی کی حسین یادیں، میرے یادگار اور قیمتی لمحات، میرے جذبات اور میری زندگی کا سب سے اہم اور خاص دن کا میرا لباس اور میری جیولری سے لیکر میرے میک اپ تک کو ڈرامے میں کاپی کیا گیا ہے”۔