قرآن پاک امت مسلمہ کے لیے سب سے بڑا تحفہ ہے: محمد ریاض عطاری
ملتان: دعوت اسلامی کے سینئر ترجمان محمد ریاض عطاری،قاری فرہاد احمد،مسلم لیگ ن کے رہنما و ممبر پرائس کنٹرول کمیٹی ضلع ملتان چوہدری زاہد مسعود نے کہا ہے کہ قران پاک اللہ تعالی کی طرف سے امت مسلمہ کیلئے بہت بڑا تحفہ ہے ،یہ کتاب لاریب ہمارے پیارے نبی ۖ پر نازل ہوا ، زندہ کلام اور زندہ معجزہ ہے۔ قرآن پاک کی لامحدود خصوصیا ت ہیں جن کو احاطہ تحریر میں لانا ہمارے بس سے باہر ہے۔اس کتاب کے علاوہ باقی ساری آسمانی کتابیں کسی خاص قوم یا خاص گروہ کیلئے نازل ہوئیں لیکن یہ اعجاز قرآنی ہے کہ یہ بے عیب اور عالمگیر کتاب ہے ،ساری دنیا کیلئے ساری انسانیت کیلئے خیر کا وسیلہ اور ہدایت کا سرچشمہ ہے۔اس کی تعلیمات ہر دورمیں بلکہ پورے جہان کیلئے قابل عمل اور واجب العمل ہیں۔پہلی کتابوں میں سے بعض کتابیں اخلاقیات ،مناجات اور دعائوں کا مجموعہ ہوتی تھیں لیکن قرآن پاک ایک جامع کتاب ہے جس میں کوئی پہلو مخفی نہیں رکھا گیا۔اس میں عقائد و اعمال،اخلاق وروحانیت ،مناجات ،فقہی مسائل ،تجارت ،سیاست ،معاشرت،تہذیب وثقافت ،غرض یہ کہ یہ فرقان مجید زندگی کے ہر شعبے میں رہنمائی کرتی ہے ۔امت مسلمہ اگر خیروبقا ،فلاح یا کفر پر غلبہ چاہتی ہے تو اسے اس زندہ کلام سے استفادہ کرنا ہوگا بصورت دیگر خیر کی امید ممکن نہیں ہے ۔ان خیالات کا اظہار انہوں نے ملتان پریس کلب کی مدینہ مسجد میں حسب روایت ہونے والی تکمیل قرآن پاک کی محفل سے خطاب کے دوران کیا ۔اس مبارک تقریب میں ممبر پرائس کنٹرول کمیٹی ضلع ملتان چوہدری زاہد مسعود نے بطور مہمان خصوصی شرکت کی، ملتان پریس کلب کے سینئر نائب صدر خالد چوہدری ،رفیق قریشی،سہیل قریشی،شریف جوئیہ،چوہدری ذوالفقار انجم،سہیل چوہدری ،واثق رئوف،شکیل چوہدری ،شہباز امین،کاشف وارثی،محمد عامر سمیت دیگر نے شرکت کی ۔






































Visit Today : 50
Visit Yesterday : 577
This Month : 5300
This Year : 53136
Total Visit : 158124
Hits Today : 282
Total Hits : 708281
Who's Online : 5




















