جیکب آباد( سومرو بی بی سی) سردار محمد میاں سومرو کی جانب سے پاکستان زندہ باد پاک فوج کے حق میں میڈم ملیحہ سومرو کی قیادت میں المحمد ہاؤس سے پاکستان زندہ باد کی عظیم الشان ریلی نکالی گئی جس میں کاروں ٹریکٹر ٹرالیوں موٹر سائیکلوں پر سوار ہزاروں شہریوں نے شرکت کی ریلی میں شریک لوگ پاکستان زندہ باد پاک فوج زندہ باد کے نعرے لگاتے ہوئے شہر کی مختلف سڑکوں سے ہوتے ہوئے ڈی سی گیٹ کشتی چوک پہنچے جہاں ریلی جلوس کی شکل اختیار گئی اس موقع پر میڈم ملیحہ سومرو اصغر علی پھنور سردار طارق خان لھر ارسلان میمن حاجی گل حسن سومرو میر غلام صابر خان کھوسہ محمد رفیق سومرو حاجی غلام نبی رند ثناء اللہ سومرو حاکم علی ایری اور دیگر نے خطاب کیا اور کہا کہ پاکستان ہمارا ہے ہمیں ان پر فخر ہے پاک فوج نے ہمیشہ بیرونی اور اندرونی دشمنوں سے لڑ کر پاکستان کی حفاظت کی ہےانہوں نے کہا کہ پاکستان اور پاک فوج کے دشمن یہ بات سن لیں کہ جب 1999 میں پاک فوج نے کارگل پر قبضہ کیا تھا تو بھارتی فوج بوکھلاہٹ کا شکار ہوگئی تھی بھارت کو وہ دن یاد رکھنے چاہئیں مودی یہ بات سن لو کہ ہم ہمیشہ پاک فوج کے ساتھ ہیں اور ہم سب سے آگے ہوں گے ہمارے جان پاک ملک پاکستان کے لئے حاضر ہے