کیلگری کینیڈا: افغانستان میں امام بارگاہ اور مسجد پر خود کش حملوں کے خلاف مظاہرہ(کینیڈا)کیلگری میونسپل بلڈنگ کے سامنے مسلم کمیونٹی سے تعلق رکھنے والے مردوخواتین نے رمضان المبارک کے مقدس مہینے میں افغانستان کے شہروں مزارشریف اور قندوز میں امام بارگاہ اور مسجد پر ہونے والے خود کش حملوں کے خلاف مظاہرہ کیا۔ ان خود کش حملوں میں شیعہ مسلم اور صوفی کمیونٹی سے تعلق رکھنے والے افراد کو نشانہ بنایا گیا۔مظاہرین نے مطالبہ کیا کہ افغانستان میں جاری یہ قتل عام فی الفور روکاجائے اور لواحقین کو انصاف دیاجائے۔ مظاہرین میں عامر شہزاد’ محمد فاروق واہل خانہ’ فہد رزاق واہل خانہ’ انور محمود علوی واہلخانہ’ خان محمود بلوچ واہلخانہ’ حبیب الرحمان’ راؤ محمد زاہد واہلخانہ’ اسد بھٹی’ فیصل مقبول ‘تحسین علی’ ذوالفقارعلی’ فیضان احمد’ محمد شاہد’ سیدعون محمد رضوی’ سید محمد جابر بنوری’ ہارون خان’ محب اللہ اور شکیل انور شامل تھے۔