ملتان: انرویل ڈسٹرکٹ 343 کی چیئرمین مسز جینا اعجاز نے کہا ہے کہ میرے تمام کلبز دکھی انسانیت کی بھرپور خدمت کر رہے ہیں اور مستحق افراد اور ان کے بچوں کے علاج تعلیم کے اخراجات اور راشن دے کر اجر عظیم کما رہے ہیں اور یہ سلسلہ جاری رہے گا انہوں نے پورے سال کے اپنے پروجیکٹ کے بارے میں بھی بتایا جس میں سیلاب زدگان میں امداد، گورنمنٹ ہوم اکنامکس کالج میں کمپیوٹر لیب کے لیے ایئر کنڈیشن، محمد بن قاسم بلائنڈ سینٹر کی طالبات کے لیے واٹر فلٹریشن کولر، گورنمنٹ شاداب سکول سی ٹی او آفس میں شجرکاری مہم کے لیے 200 عدد پودے اور دیگر پروجیکٹ شامل تھے انہوں نے مزید کہا کہ انرویل 343 خواتین کی واحد تنظیم ہے جو کہ زیادہ سے زیادہ خواتین کے مسائل حل کر رہی ہے اللہ سے تجارت اور دکھی انسانیت کی خدمت زندگی کا مقصد ہے تقریب سے ڈسٹرکٹ سیکرٹری سعدیہ کرمانی نے کہا آج کل مہنگائی کے دور میں مستحق افراد کی خدمت ان کی ضروریات کا خیال رکھنا ہم سب پر فرض ہے اور ہماری چیئرمین جینا اعجاز ایک درد دل اور دکھی انسانیت کی خدمت کے جذبے سے کام کر رہی ہیں اس موقع پر لاہور سے آئی ہوئی این آر شاہدہ طاہر ، ڈسٹرکٹ سابق چیئرمین و ٹرینر مسز عائشہ مظہر نے کہا چیئرمین جینا اعجاز کی قیادت میں پورے پنجاب میں ہمارے کلبز کی بہترین کارکردگی ہے اگر تمام مخیر خواتین اسی جذبے سے کام کریں تو کوئی وجہ نہیں کہ پاکستان سے غربت کا خاتمہ نہ ہو دیگر تمام کلبز کی صدور نے اپنی اپنی کارکردگی کے بارے میں تفصیل سے آگاہی دی تقریب میں اعلیٰ کارکردگی والے کلبز کی صدور اور سیکرٹری و دیگر عہدے داروں کو ایوارڈ دیے گئے تقریب میں سابق چیئرمین مسز شاھین معظم، سیکرٹری مسز شاھین لنگڑیال، مسز شاد مسعود، مسز سعادت منیر، ڈاکٹر شہناز، نورین نشاط، مسز شاہدہ نسیم، رفعت شاہد، حنا چختائی، طاہرہ نجم، ارم اقبال، شاہدہ رحمن، فرح لودھی اور انرویل ڈسٹرکٹ 340 کی چیئرمین رضوانہ ملک، سیکرٹری مسز صالحہ پاشا، شمائلہ شوکت کے علاوہ تمام کلبز کی عہدے داروں نے شرکت کی اور کیک کاٹا گیا۔ تقریب میں معروف گائناکالوجسٹ ڈاکٹر شازیہ نے زچگی کے دوران ہونے والے مسائل اور احتیاطی تدابیر کے بارے میں مکمل خصوصی لیکچر بھی دیا۔