ملتان: جمیعت علماء پاکستان نورانی نے پٹرول اور ڈیزل کی قیمتوں کو مسترد کردیا ہے یہ پاکستانی قوم کے ساتھ حکمران سراسر ظلم کررہے ہیں جمیعت علماء پاکستان نورانی جنوبی پنجاب کے صدر محمد ایوب مغل نے مزید کہا کہ عوام پر پٹرول بم گرانے کا نتیجہ بے روزگاری اور خود کشیوں کی صورت برآمد ہوگا عوام کے لئے بچوں کا ایک دن کا کھانا مشکل ہو رہا ہے حکمران جنگ کا بہانہ بنا کر ایف ایم آئی کی پالیسی پر عمل کرکے عوام سے جھوٹ بولنے کی عادی ہوچکی ہے ایک طرف غیر ملکی پائلٹ سمیت نو ارب سے طیارے کی خریداری اور وفاقی حکومت کا بجلی اور گیس کی کمپنیوں کو بغیر وجہ کے اربوں روپے کی ادائیگی اور سینٹ چئیر مین کے لئے نو کروڑ سے گاڑی کی خریداری اور حکومت کی جانب سے شاہ خرچیاں حکومت کی طرف سے عوام پر ظلم پر ظلم ہے جمیعت علماء پاکستان نورانی اس ظلم کی شدید مذمت کرتی ہے پوری قوم اس ظلم پر سراپا احتجاج ہے حکومت فوری طور پر پٹرول اور ڈیزل پر کیا جانے والا بے جا اضافہ فوری واپس لے اس اضافہ سے جو مہنگائی کا طوفان آئے گا عوام کی برداشت سے باہر ہوگا اور حکومت عوام کے غیض و غزب بچ نہیں سکے گی یہ غیر منصفانہ اضافہ عالمی سطح پر بڑھتی ہوئی پاکستانی ساکھ کو نقصان پہنچا نے کے مترادف ہے حکومت کو ہوش کے ناخن لینے چاہیے اس وقت پاکستان ان حالات کا متحمل نہیں ہے جس طرف حکومت داخلی طور پر دھکیل رہی ہے پہلے ہی پاکستان میں مہنگائی کا جن بے قابو ہو رہا ہے اور اب پٹرول اور ڈیزل کی قیمتوں میں اضافے نے جلتی پر تیل کا کام کیا ہے جو کہ انتہائی قابل افسوس اور عوام کی پہنچ سے بہت دور ہے عوام پہلے ہی بجلی اور گیس کے بلوں کا رونا رو رہء ہے اور اربوں پتی سیاست دانوں نے مل کر مزید مہنگائی بم گرادیا ہے اس موقع عوام مطالبہ کرتی ہے کہ اس وقت حالات کا تقاضا ہے کہ حکومت تمام بڑی گاڑیاں فروخت کرکے سرمایہ حکومتی خزانے میں جمع کرائے اور اور خود اور تمام افسران کو 1300 سی سی گاڑیاں استعمال کرنے کا حکم جاری کریں۔