ملتان: ڈاکٹر غلام قادر اور اُنکی اہلیہ ڈاکٹر ہودہ زینتی نے آج چلڈرن ہسپتال ملتان کا دورہ کیا۔ انہوں نے ڈین پروفیسر کاشف چشتی سے ملاقات کی اور مختلف ڈیپارٹمنٹس کا جائزہ لیا۔ انہوں نے خاص طور پر آئی سی یو، آپریشن تھیٹر اور ایمرجنسی وارڈ کی کارکردگی کو سراہا۔ انہوں نے کہا کہ ہسپتال میں مریضوں کی دیکھ بھال بہترین طریقے سے ہو رہی ہے اور ایمرجنسی خدمات بھی بہت اچھے طریقے سے چل رہی ہیں۔ ڈاکٹر کاشف چشتی اور ان کی ٹیم واقعی قابلِ تعریف کام کر رہی ہیں، تاکہ ملتان کے بچوں کو بہترین صحت کی سہولیات فراہم کی جا سکیں۔