علی پور ( سمیع خان سے ) علی پور میں تعینات دو نائب تحصیلداروں کی پروموشن ، تحصیلدار کے عہدے پر فائز کر دیا گیا ،؛ شہریوں کی طرف سے دونوں افسران کو مبارکباد تفصیل کے مطابق علی پور میں تعنیات 2 نائب تحصیلداروں محمد شفیع اور یوسف جلال کو تحصیلدار پروموٹ کر دیا گیا ، نائب تحصیلدار محمد شفیع پہلے ہی علی پور میں بطور ایڈیشل تحصیلدار کے کام کررہے ہیں ، ترقی پانے والے دونوں افسران بطور تحصیلدار و نائب تحصیلدار اپنے فرائض نہایت دیانتداری، محنت اور ذمہ داری کے ساتھ انجام دے رہے تھے ، شہریوں اور معززین علاقہ کا کہنا ہے کہ دونوں افسران نے عوامی مسائل کے حل میں ہمیشہ مثبت کردار ادا کیا اور لوگوں کے ساتھ خوش اخلاقی اور تعاون کا مظاہرہ کیا ، دونوں افسران نے حالیہ سیلاب کے دوران دن رات جاگ کر لوگوں کو نہ صرف ریسکیو کیا بلکہ سیلاب زدگان کی بحالی کے لئیے بھی اپنی تمام کاوشیں بروئے کار لائیں ، سماجی حلقوں نے امید ظاہر کی ہے کہ دونوں افسران بطور تحصیلدار بھی اسی جذبے کے ساتھ اپنی ذمہ داریاں ادا کرتے ہوئے عوام کو بہترین سہولیات فراہم کریں گے