ملتان :  سورج میانی بستی رسول پور کے رہائشی سید الیاس نے کمشنر ملتان/ڈپٹی کمشنر ملتان سے اپیل کی ہے شہریوں کو موضع رام پور سائر میانی سٹی ملتان کے عارضی نمبردار کی بدعنوانیوں ، کرپشن اور لوٹ مار سے نجات دلائی جائے میں قانونی وارث ہوں موضع رام پور سائر میانی کی نمبرداری میرے باپ اور دادا کی وراثت ہے ابرارحسین کاظمی کو شہریوں کے مسائل کیلئے میرے بزرگوں نے عارضی نمبرداری سپرد کی تھی ابرارحسین کاظمی عارضی نمبردار فردملکیت ریکارڈ میں ٹیمپرنگ ، بوگس تصدیق، جعلی فردملکیت جیسے معاملات میں ملوث رہا ہے اور اس بابت سابق پٹواری موضع رام پور سائر میانی باضابطہ رپورٹ درج کر چکا ہے ابرارحسین کاظمی اثرورسوخ کے باعث نمبردار بنا ہوا ہے قواعد و ضوابط کے مطابق میں سید الیاس شاہ موضع رام پور سائر میانی کی نمبرداری کا وارث ہوں حکام بالا سے اپیل کرتا ہوں شہریوں کو ابرارحسین کاظمی کی کرپشن اور بےضابطگیوں سے نجات دلائی جائے اور ہماری وراثتی نمبرداری حقیقی حقدار وارث کو سپرد کی جائے اس ضمن میں ڈپٹی کمشنر ملتان کو گزاری لیکن متعلقہ پٹواری اور اہلکاروں نے معاملہ کو دبا رکھا ہے اور میری شنوائی نہیں ہوئی حالانکہ میں قانونی وارث اور نمبرداری کا حقیقی حقدار ہوں۔