معذوری کے باوجود ہمت نہ ہارنے والا واقف ملتانی علاج اور حمایت کا منتظر

تحریر: ایس پیرزادہ

زندگی کبھی کبھی ایسے امتحان لے لیتی ہے جن میں انسان کی ہمت، صبر اور یقین سب کچھ آزمایا جاتا ہے ملتان کے رہائشی حافظ خدابخش جن کا تخلص واقف ملتانی ہے بھی انہی لوگوں میں شامل ہیں جو ایک حادثے کے بعد معذوری کا شکار ہو گئے مگر آج بھی امید کا دامن تھامے ہوئے ہیں
واقف ملتانی ایک حادثے کے نتیجے میں معذور ہو گئے لیکن ڈاکٹروں کے مطابق ان کی حالت قابلِ علاج ہے انہوں نے دو ہزار سولہ میں اس وقت کے وزیرِ اعظم نواز شریف کو خط لکھا جس پر منظوری بھی دی گئی مگر افسوس کہ نشتر ہسپتال میں اس پر عمل درآمد نہ ہو سکا
وقت گزرتا گیا لیکن امید باقی رہی دو ہزار پچیس کے آخر میں انہوں نے وزیراعلیٰ پنجاب محترمہ مریم نواز کو درخواست دی جسے منظور کرتے ہوئے متعلقہ اداروں کو ہدایات جاری کی گئیں واقف ملتانی کو بلایا بھی گیا اور ابتدائی ٹیسٹ کیے گئے مگر اس کے بعد ایک بار پھر ان کے مسئلے کو سنجیدگی سے نہیں لیا گیا اور علاج کا عمل ادھورا رہ گیا
یہ صورتحال نہ صرف ایک مریض کے لیے اذیت ناک ہے بلکہ ہمارے صحت کے نظام پر بھی سوالیہ نشان ہے ایک ایسا شخص جو برسوں سے علاج کا منتظر ہو جسے بار بار امید دلائی جائے مگر عملی قدم نہ اٹھایا جائے، یہ ایک اجتماعی بے حسی کی عکاسی کرتا ہے
حافظ خدابخش اپنی معذوری کے باوجود اپنی شاعری کے ذریعے معاشرے کی خدمت بھی کر رہے ہیں نوجوانوں میں حوصلہ پیدا کر رہے ہیں اور لوگوں کو مثبت پیغام دے رہے ہیں۔ ان کی یہ شاعری اور خدمت ان کی مضبوط شخصیت کا مظہر ہے
قلم کار کی حیثیت سے میں وزیراعلیٰ پنجاب محترمہ مریم نواز، وزیراعظم پاکستان شہباز شریف اور متعلقہ اداروں سے پرزور درخواست کرتی ہوں کہ نہ صرف واقف ملتانی کا بلکہ ایسے تمام مستحق افراد کا علاج اور بیماری کا مناسب بندوبست کریں جنہیں فوری مدد کی ضرورت ہے برائے مہربانی اس معاملے پر فوری توجہ دیں اور مناسب اقدامات کریں تاکہ یہ لوگ بھی اپنی زندگی بہتر طریقے سے گزار سکیں
رابطہ معلومات
پتہ: پرانا شجاع آباد روڈ مکان نمبر 138محلہ فضل کریم ٹاؤن ملتان
موبائل نمبر 03000783833
یہ ایک انسان کی فریاد اور عوامی اپیل ہے جسے فوری توجہ اور عملی اقدام کی ضرورت ہے جسے ترجیحی بنیادوں پر حل کیا جانا چاہیے