ملتان: ٹکٹ ہولڈرتحریک انصاف بیرسٹر ملک تیمور الطاف مہے نے اپنے حلقہ این اے 148میں ملک انصرعباس دھرالہ سے ان کے والد اورملک منظور احمد بوہنہ مرحوم کے اہلخانہ سے اظہار تعزیت کرتے ہوئے دعائے مغفرت و فاتحہ خوانی کی۔اس موقع پر بیرسٹر ملک تیمور الطاف مہے کا کہنا تھا کہ حلقہ این اے 148میرا گھر ہے اور اہلیاں حلقہ میری فیملی کی طرح ہیں ان کے ہر دکھ تکلیف میں ان کے ساتھ کھڑا ہوں۔ملک کے موجودہ حالات کے بارے میں انہوں نے مزید کہا کہ پیٹرولیم مصنوعات کو مہنگا کرنا،یوٹیلیٹی بلز میں ناجائز ٹیکس شامل کرنا،سکولوں کو بند کرنا کوئی مثبت حل نہیں اس سے ملک میں افراتفری اورغریب پر مہنگائی کا بوجھ بڑے گا۔ان سب سے بہتر ہے کہ حکومت اپنے اخراجات اور کئی کئی گاڑیوں کے پروٹوکول میں کمی لائے تاکہ پیٹرول کے استعمال میں نمایا کمی واقع ہو سکے نہ کے غریب کو اس کے زیر استعمال موٹرسائیکل کے لیے مہنگا پیٹرول خریدنا پڑے۔خدارا حکومت مہنگائی،غربت اور بیروز گاری کا خاتمہ کرئے نہ کے ایسی پالیسیاں بنائے جس سے غریب ہی ختم ہوجائیں۔