ملتان : معروف سیاسی وسماجی رہنما میاں رضوان خان مڑل نے کہا ہے کہ عید الفطر روزہ داروں کیلئے انعام اور خوشی کا سبب ہے، عید کے موقع پر ان لوگوں کو بھی یا درکھنا چاہیے جو معاشرے میں محرومیوں کا شکار ہیں ان خیالات کااظہارانہوں نے اپنے عید پیغام میں کیا انہوں نے کہا کہ رمضان المبارک میں جو کچھ بھی ہم نے عبادات سے سیکھا ہے اسے سارا سال جاری رکھنا بھی عید منانے کا ایک مقصد ہے انہوں نے کہا کہ عید کی خوشیوں میں ضرورت مندوں کو نظر انداز نہ کریں، عید کا دن جہاں اپنوں کے ساتھ ایثار اور محبت کا ہے وہاں ضرورت مندوں اور مستحق افراد کی دلجوئی اور انہیں اپنی خوشیوں میں شریک کرنے کا بھی دن ہے۔