ڈپٹی کمشنر کا گورنمنٹ ایلیمنٹری سکول اسلامیہ جعفریہ سورج میانی کا دورہ،،سکول کی مجنمنٹ رزلٹس. صفائی اور ہیڈ ماسٹر . سٹاف کی کارکردگی کو سراہا
ملتان : ڈپٹی کمشنر ملتان نعمان صدیق , چیف ایگزیکٹو آفیسر ایجوکیشن ملتان طاہرہ عزیز , ڈسٹرکٹ ایجوکیشن آفیسر ایلیمنٹری راؤ شمشاد اور ارسلان امیر اسٹنٹ ایجوکیشن آفیسر مرکز سٹی ویسٹ ملتان نے گورنمنٹ ایلیمنٹری سکول اِسلامیہ جعفریہ سورج میانی ملتان کا خصوصی وزٹ کیا۔حاجی محمد ظفر اقبال بھٹہ ہیڈ ماسٹر گورنمنٹ ایلیمنٹری سکول بوائز اسلامیہ جعفریہ سورج میانی ملتان اور سکول کونسل کے اراکین یونس صدیقی, کفایت حسین٫ ناصر عباس٫ محسن رضا٫ رانا صابر ٫مرید حسین شاہ٫ محمد یونس خان لودھی٫ تنویر علی ,علی حسن, علی حیدر محمد بابر سجاد نے سکول کے حوالے سے تفصیلی گفتگو کی ۔ اور تمام مسائل کو ترجیہی بنیادوں پر حل کرنے کی ضرورت پر زور دیا گیا۔ ڈی سی ملتان و دیگر تعلیمی افسران نے سکول کی مجموعی کارکردگی کی تعریف کی جس میں سکول کی بہترین صفائی, منیجمنٹ ٫ رزلٹس اور سکول سٹاف کی انتھک کوششوں کو سراہا گیا.





































Visit Today : 571
Visit Yesterday : 475
This Month : 5244
This Year : 53080
Total Visit : 158068
Hits Today : 6891
Total Hits : 707878
Who's Online : 7




















