یوم تحفظ ناموس رسالت منانے کا حکومتی اقدام قابل تحسین ہے: محمد ایوب مغل
ملتان: حکومت کا یوم تحفظ ناموس رسالت(صلی اللہ علیہ والہ وصحبہ وبارک وسلم) منانا قابل تحسین اقدام ہے اس کی بھرپور حمایت کرتے ہیں یہ بات جمعیت علماء پاکستان نورانی جنوبی پنجاب کے صدر تحریک تحفظ ناموس رسالت اور ملی یکجہتی کونسل جنوبی پنجاب کے سیکرٹری جنرل محمد ایوب مغل نے کہی انہوں نے مزید کہا کہ تحفظ ناموس رسالت(صلی اللہ علیہ والہ وصحبہ وبارک وسلم)اور 295 سی کا تحفظ ایمان ہے اور یہ پاکستان کے امن کا ضامن ہے دنیا کے مسلمان تحفظ ناموس رسالت(صلی اللہ علیہ والہ وصحبہ وبارک وسلم) کے لئے جان قربان کرنا سعادت سمجھتے ہیں جیسے حکومت نے یہ اعلان کیا ہے اس طرح 27 رمضان المبارک کو یوم پاکستان منانے کا اعلان بھی کرے کہ 14 اگست 1947 کو جب پاکستان بنا وہ دن 27 رمضان المبارک کا دن تھا جمعیت علمائے پاکستان جنوبی پنجاب نے 27 رمضان المبارک کو یوم پاکستان منانے کا اعلان کیا ہے اس دن شہداء پاکستان کے لیے قرآن خوانی کی جائے گی اور عوام اور خصوصی طور پر نوجوانوں کو پاکستان کے لئے دی گئی قربانیوں اور مقصد پاکستان سے آگاہ کیا جائے گا پاکستان کو یہ اعزاز حاصل ہے کہ یہ ملک کلمہ طیبہ کے نام پر حاصل کیا تھا اور ملک کے مسائل کا حل اسلام کے نفاذ میں ہی پوشیدہ ہے بین الاقوامی مسائل کا بھی تقاضا ہے کو نوجوانوں میں اسلام کی اہمیت کو اجاگر کیا جائے۔






































Visit Today : 50
Visit Yesterday : 577
This Month : 5300
This Year : 53136
Total Visit : 158124
Hits Today : 282
Total Hits : 708281
Who's Online : 5




















