ملتان(صفدربخاری سے)  قائد ملت جعفریہ پاکستان علامہ سید ساجد علی نقوی کی کال پر ملک کے دیگر شہروں کی طرح ملتان سمیت ملک بھر میں شیعہ علماء کونسل تحصیل و ضلع ملتان کے زیر اہتمام یوم القدس منایا گیا نماز جمعہ کے اجتماعات میں مظلوم فلسطینیوں پر ہونے والے مظالم کی شدید مذمت کی گئی اور قبلہ اول کی آزادی کے عزم کا تجدید عہد کیا گیا جبکہ ایران پر امریکی اور اسرائیلی حملوں کی بھی شدید مذمت کی گئی مظلوم فلسطینیوں اور ایرانیوں سے اظہار یکجہتی کے لیے احتجاجی ریلیاں نکالی گئیں مظاہرے کیے گئے اور دھرنے دیے گئے اسرائیل و امریکہ کے خلاف یاداشتیں بھی منظور کی گئیں اس ضمن میں شیعہ علماء کونسل تحصیل و ضلع ملتان کے زیر اہتمام نواں شہر چوک پر احتجاجی ریلی منعقد کی گئی جس کی قیادت شیعہ علماء کونسل ملتان کے ضلعی صدر علامہ غضنفر علی حیدری،علامہ سید علی سجاد نقوی،بشارت عباس قریشی،مخدوم سید ظہور حسین شمسی،مہر شاہد عباس چاون مجاہد حسین صدیقی،صابر خان نے کی جبکہ ریلی میں علامہ باقر نقوی،علامہ غلام شبیر حیدری،مولانا حسین بخش سروری،مولانا انجینیئر کاشف حسین حیدری،مولانا مظہر حسین کھرل،علامہ سید محمد رضا نقوی،مولانا فیاض حسین سانگی،علامہ اعجاز حسین بہشتی،مولانا تنویر حسین صدیقی،شاہد رضا صدیقی،حاجی طاہر حسین نمبردار،مشتاق حسین،سید علی گیلانی،حیدر زمان،کامران حیدر،مصور نقوی، آصف گردیزی،وسیم عباس،اقبال حسین،مرید حسین،انیس حیدر نقوی،سید علی قاسم نقوی،رانا منیر حسین،یاسر صدیقی،علی مشتاق بلوچ سمیت ودیگر نے شرکت کی ریلی کے موقع پر شرکاء نے ہے ہماری درسگاہ کربلا کربلا،لبیک یا حسین کے نعرے لگائے جبکہ امریکہ اسرائیل کے خلاف نعرے بازی کی اس موقع پر شیعہ علماء کونسل ملتان کے صدر علامہ غضنفر علی حیدری،علامہ سید علی سجاد نقوی،بشارت عباس قریشی نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ یوم القدس منانے کا مقصد دنیا کو یہ پیغام دینا ہے کہ مسلمان قبلہ اول کی آزادی اور فلسطینی عوام کے حق میں خود ارادیت کے لیے ہر سطح پر جدوجہد جاری رکھیں گے غزہ کے مظلوم فلسطینیوں اور ایران پر اسرائیل و امریکہ کے ہونے والے مظالم کا اقوام متحدہ اور انسانی حقوق کی علمبردار تنظیمیں سنجیدگی سے نوٹس لیں اور ذمہ داری کا مظاہرہ کرتے ہوئے امریکہ و اسرائیل کے خلاف عالمی عدالت میں مقدمہ چلایا جائے اور مظلوم فلسطینیوں کو مکمل طور پر آزادی و خود مختیاری دی جائے اور ایران پر ہونے والے مظالم کا سختی سے نوٹس لیا جائے مظلوم فلسطینیوں پر عرصہ دراز سے ہونے والے مظالم اور قبلہ اول پر یہودیوں کے قبضے سے انشائاللہ قبلہ اول جلد ازاد ہوگا مظلوم فلسطینیوں کا خون رنگ لائے گا اور وہ دن دور نہیں جب امریکہ و اسرائیل کا بھی صفحہ ہستی سے نام مٹ جائے گا جو فلسطین، ایران سمیت دنیا بھر میں امت مسلمہ کے امن کو پارہ پارہ کرنے کے درپے ہیں لیکن آج پوری دنیا جان چکی ہے کہ یہود و نصاری کسی کے بھی خیر خواہ نہیں ہیں مقررین نے مزید کہا کہ امریکہ و اسرائیل کا ایران پر حملہ کھلی دہشت گردی ہے امریکہ یہ سمجھتا تھا کہ ایران پر حملے کے بعد چند دنوں میں ایران کی حکومت کو تبدیل کر دیا جائے گا لیکن اس کی یہ سوچ درست ثابت نہ ہوئی اور اج ایران نے امریکہ و اسرائیل کو ناکوں چنے چبوا دیے ہیں امریکہ اس کوشش میں ہے کہ کسی بھی طریقے سے اس جنگ سے اپنے اپ کو بے دخل کر لیا جائے لیکن ایران نے ہنود و یہود کو بتا دیا ہے کہ یہ سر زمین اللہ پاک کی ہے جس پر کسی ہنود و یہود کا کنٹرول نہیں ہو سکتا آج امریکہ مافیاں مانگنے کے انداز میں کھڑا ہے اور انشائاللہ یہ وہ وقت ہے جب یہ پاک سرزمین یہودیوں کے نجس وجود سے پاک ہو جائے گی کے اختتام پر مولانا حسین بخش سروری میں دعائے وحدت کرائی۔