ملتان: عالمی یوم القدس کے موقع پر جامعہ خدیجتہ الکبریٰ چوک کمہارانوالہ کی طالبات نے خانیوال روڑ پر احتجاجی ریلی نکالی۔ ریلی کی قیادت جامعہ خدیجتہ الکبریٰ کی پرنسپل خانم تصدق زہرا قاضی اور معلمہ عالمہ سیدہ ساجدہ بتول گردیزی نے کی۔ریلی میں خواتین نے شہید رہبر سید علی خامنہ ای اور فلسطین کے شہداء کی تصویروں والے پینا فلیکس اٹھا رکھے تھے ریلی میں شریک خواتین نے مردہ باد امریکہ ،مردہ باد اسرائیل اور جنگ رہے گی جنگ رہے گی فلسطین کی آزادی تک جنگ رہے گی کی فلک شگاف نعرے بازی کی ریلی کے وقت چوک کمہارانوالہ ٹریفک کے لیے مکمل طور پر بند رہا ۔اس موقع پر یوم القدس خواتین کی ریلی سے خانم تصدق زہرا قاضی اور سیدہ ساجدہ بتول گردیزی نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ ہم مظلوم فلسطینیوں کے ساتھ کھڑے ہیں کیونکہ ہمارے رہبر امام خمینی اور سید علی خامنہ ای نے ساری زندگی مظلوم فلسطینیوں کے حق کے لیے اور ظالم اسرائیل کے خلاف جدوجہد کرتے ہوئے گزار دی۔انہوں نے کہا کہ رہبر سید علی خامنہ ای نے اپنے اہل و عیال سمیت جان قربان کر دی ہے مگر فلسطین کی آزادی کی جدوجہد سے پیچھے نہیں ہٹے ۔انہوں نے کہا کہ ایران امریکہ و اسرائیل کو شکست فاش دے رہا ہے اور اب فلسطین اور قبلہ اول کی آزادی زیادہ دور نہیں ہے ریلی کی خواتین نے شہید رہبر سید علی خامنہ ای کو خراج تحسین پیش کیا اور نئے رہبر سید مجتبیٰ خامنہ ای قوم بڑھاؤ ملت تمہارے ساتھ ہے کے نعرے بھی لگائے آخر میں امریکہ و اسرائیل کے پرچم نذر آتش کیے گے ریلی میں کثیر تعداد میں خواتین نے شرکت کی