ملتان :  جمعیت علماء اسلام ملتان کے ضلعی امیر مفتی عامر محمود،جنرل سیکریٹری نور خان ہانس ایڈوکیٹ،سرپرست حافظ محمد عمر شیخ،جے یو آئی بزنس فورم ملتان ڈویژن کے صدر ملک امجد علی ضیاء ،ضلعی سیکریٹری اطلاعات رانا محمد سعید نے مشترکہ بیان میں میڈیا سے اظہار خیال کرتے ہوئے کہا ہے کہ بڑھتی ہوئی مہنگائی کے پیش نظر مخیر حضرات غریب شہریوں کو عید الفطر کی آمد کے پیش نظر اپنی خوشیوں میں شامل کریں قائد جمیعت مولانا فضل الرحمن کی ہدایت پر جے یو ائی ملتان کے ذمہ داران و کارکنان بھی اپنی مدد آپ کے تحت غریب شہریوں کی مدد کو یقینی بنائیں گے کیونکہ ملکی معیشت کے عدم استحکام کی وجہ سے بالخصوص غریب قوم کی زندگی اجیرن ہو چکی ہے جو آ ج فاقوں کی سی حالت میں زندگی گزارنے پر مجبور ہیں یہاں تک کہ مڈل کلاس سفید پوش طبقہ بھی شدید معاشی پریشانیوں سے دوچار ہے رہی سہی کسر حالیہ دنوں پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں بیش بہا اضافے نے پوری کر دی ہے جس کی وجہ سے اشیائے خورد و نوش و صرف سمیت کپڑوں ،شوز،کاسمیٹکس تک کی قیمتوں میں کئی گنا اضافہ بڑھ گیا ہے اور شہری سال کے بعد آنے والی عید کے موقع پر بھی پرانے کپڑے اور جوتے پہننے پر مجبور ہیں ایسے حالات میں ایوان اقتدار میں بیٹھنے والے حکمرانوں کو بھی چاہیے کہ وہ عالمی منڈی میں تیل کی اٹھ فیصد کمی کی اطلاعات کے باعث پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں کیا گیا اضافہ واپس لیں اور عید الفطر کی آمد سے قبل عوام کو مہنگائی سے نجات دلانے کے لیے ہنگامی بنیادوں پر ریلیف کا تحفہ دیں ۔