ملتان میں یومِ شہادت حضرت علیؓ کا مرکزی جلوس، سیکیورٹی کے سخت انتظامات، علامہ سید علی حسین مدنی کا خطاب، وحدتِ مسلمین پر زور
ملتان: یوم شہادت امیر المومنین علی ابن ابی طالب علیہ الصلوۃ والسلام کا مرکزی جلوس زیر اہتمام انجمن ینگ مین رضویہ مشن رجسٹرڈ لائسنسدار اخلاق حیدر صدیقی بازار حسین آگاہی میں عزاداروں کے کثیر اجتماع سے علامہ سید علی حسین مدنی خطاب کر رہے ہیں۔۔۔۔انہوں نے اپنے خطاب میں وحدت مسلمین اور حالیہ دنوں میں وحدت کی اہمیت پر زور دیا فلسفہ شہادت امام علی علیہ الصلوۃ والسلام بیان کرتے ہوئے جرات و شہادت اور کردار کی پختگی پر عمل کرنے کے لیے شہادت امیر المومنین کو بیان کیا انہوں نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ مولا علی علیہ السلام کی بہادری اسلام کی سربلندی کے لیے تھی ہمیں ان کی بہادری سے سیکھ کر اج بھی اسلام کی سربلندی کے لیے اسی جوش و جذبے اور بہادری کا مظاہرہ کرنا چاہییجلوس کے منتظم لائسنسدار اخلاق حیدر صدیقی نے تمام انتظامیہ ملتان بشمول تمام اداروں کا انتظامات بہترین انداز میں کرنے پر شکریہ ادا کیا اور شرکائے جلوس کے لیے دعا کرواء جلوس کی سیکیورٹی کے لیے تمام بازار کی دکانوں کو سیل کیا گیا راستوں کو بلاک کیا گیا اور عزاداروں کی سخت تلاشی کے بعد گزرنے دیا گیا۔۔والنٹیرز کی کثیر تعداد انتظامیہ کے ساتھ موجود تھی جبکہ بعد اذان جلوس سرکلر روڈ سے ہوتا ہوا گھنٹہ گھر ملتان سے ہوتا ہوا امام بارگاہ لعل شاہ پر ختم ہوا۔۔








































Visit Today : 566
Visit Yesterday : 579
This Month : 4179
This Year : 52015
Total Visit : 157003
Hits Today : 3512
Total Hits : 697731
Who's Online : 5




















