حضرت علیؑ شجاعت، عدل اور انسانیت کی لازوال مثال ہیں : عنایت علی قریشی
ملتان : اسلام کے خلیفہ چہارم حضرت علی علیہ السلام ایک بہادر،نڈر اور عظیم انسان تھے جنہوں نے نہ صرف اسلام کی بنیاد میں اہم کردار ادا کیا بلکہ شجاعت اور عدل و انصاف کی لازوال مثالیں قائم کیں ان کا نام ہمیشہ تا ابد قائم و دائم رہے گا ان خیالات کا اظہار ماہر تعلیم و سماجی سائنس دان،بانی ایجوکیشنل اینڈ سوشل فورم ایگزیکٹو ڈائریکٹر بورڈ آف ڈائریکٹرز عنایت علی قریشی نے خلیفہ چہارم حضرت علی علیہ السلام کے یومِ شہادت کے حوالے سے ایجوکیشنل اینڈ سوشل فورم کے اہتمام سے ایک فکری ڈائیلاگ کا انعقاد کے موقع پر کیا۔ تقریب سے وقاص فرید قریشی، محمد شوکت بدر، حاجی خلیل احمد راں، اویس فرید قریشی، اقبال ندیم اور رب نواز وینس نے حضرت علی علیہ السلام کی حیاتِ مبارکہ، عدل و انصاف، شجاعت اور انسانیت کی خدمت کے روشن پہلوؤں پر تفصیلی روشنی ڈالی۔اس موقع پرظہارِ خیال کرتے ہوئے کہا کہ حضرت علی علیہ السلام کی شہادت تاریخ اسلام کا نام قابل فراموش سانحہ ہے ہمیں ان کے اقوال ذریں کا مطالعہ کرنا چاہیے۔ حضرت علی علیہ السلام کی زندگی مسلمانوں کے لیے مشعلِ راہ ہے۔ انہوں نے کہا کہ آپؑ نے ہمیشہ حق، عدل، علم اور اخوت کا درس دیا اور اپنی عملی زندگی سے انسانیت کی خدمت کا عظیم نمونہ پیش کیا۔مقررین کا کہنا تھا کہ حضرت علی علیہ السلام کی تعلیمات ہمیں باہمی رواداری، انصاف اور اتحاد کا پیغام دیتی ہیں۔ انہوں نے زور دیا کہ موجودہ دور میں معاشرتی ہم آہنگی اور اخلاقی اقدار کے فروغ کے لیے سیرتِ علیؑ سے رہنمائی حاصل کرنا وقت کی اہم ضرورت ہے۔تقریب کے اختتام پر ملک و ملت کی سلامتی، اتحادِ امت اور امن و استحکام کے لیے دعا بھی کی گئی۔






































Visit Today : 50
Visit Yesterday : 577
This Month : 5300
This Year : 53136
Total Visit : 158124
Hits Today : 297
Total Hits : 708296
Who's Online : 9




















