ملتان: چوہدری زاہد مسعود کا لاہور کا کامیاب دورہ، لیگی قیادت سے اہم ملاقاتیں
ملتان: ممبر ڈسٹرکٹ پرائس کنٹرول کمیٹی ضلع ملتان،صدر مرکزی انجمن تاجران ترین روڈ ملتان ،ان شاء اللہ ایم پی اے حلقہ پی پی 215ملتان ،سٹی صدر سپورٹس اینڈ کلچرل ونگ مسلم لیگ ملتان چوہدری زاہد مسعود کا لاہور کا کامیاب ترین دورہ قیادت پاکستان مسلم لیگ ن کے دوستوں سے ملاقاتیں، جلد پنجاب بھر کے ورکرزکو اعلیٰ عہدوں پر فائز کرنے کا وعدہ، مل کر مسلم لیگ ن کو مضبوط کرنے پر اتفاق،چوہدری زاہد مسعودنے کہا ہے کہ لیگی قائدین سمجھتے ہیں کہ پارٹی کا ہراول دستہ کارکنان ہی ہیں ۔مسلم لیگ ن عوامی خدمت کے تسلسل کو جاری رکھے ہوئے ہے۔وزیراعظم میاں شہباز شریف ،وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف نے قائد میاں نواز شریف کی رہنمائی میں عمرانی یلغار کا ڈ ٹ کر مقابلہ کیااوریہ سب کچھ کارکنان کی خصو صی قربانیوں سے ممکن ہوا،ورکرز کی طاقت سے مسلم لیگ ن نے عوام کی خدمت کو اپنا شعار بنایا ہے۔مسلم لیگ ن کی قیادت عوام سے مخلص ہے کیونکہ انہیں پتہ ہے کہ قوم اپنے مسائل کا حل چاہتی ہے اور پاکستان کسی منفی سیاست اور تخریب کا متحمل نہیں ہوسکتا ۔اگر ہمارے لیڈر مریم نواز شریف جیسے مخلص اور قابلیت کے حامل ہوں تو ہمارا ملک ہر رکاوٹ توڑ کر ترقی اورکامیابی کی طرف بڑھ سکتا ہے۔اس لئے لیگی قیادت کارکنان کو فوقیت دیتی ہے کیونکہ یہ کارکنان ہی ہیں جو ہر مشکل وقت میں اپنے قائدین کے ساتھ کندھے سے کندھا ملاکر چلتے ہیں ۔کارکنان کو خوش کرنے سے پارٹی اس بڑھ کر فعال ہوگی اور پاکستان ترقی کی منزل حاصل کرلے گا۔






































Visit Today : 49
Visit Yesterday : 577
This Month : 5299
This Year : 53135
Total Visit : 158123
Hits Today : 254
Total Hits : 708253
Who's Online : 3




















