ملتان (صفدربخاری سے)  پاکستان پیپلز پارٹی وومن ونگ ملتان شہر نے موجودہ حکومت کی طرف سے پٹرول کی قیمتوں میں 55 روپے کے اضافے کو سختی سے مسترد کر دیا ہے اس سلسلے میں وومن وونگ ملتان شہر کی صدر عابدہ بخاری نے کہا ہے کہ جیسے ہی پٹرول کی قیمتوں میں اضافہ ہوا ہے ذخیرہ اندوزوں اور چور بازاری کرنے والوں نے غریبوں کے چولہے ٹھنڈے کر دیے ہیں اور ملک میں مہنگائی کا طوفان برپا کر دیا ہے جس کو روکنا ریاست کی ذمہ داری ہے حکومت پنجاب اور وفاقی حکومت کو چاہیے کہ وہ پٹرول کی قیمتوں میں بھاری اضافہ واپس لے عابدہ بخاری نے کہا ہے کہ موجودہ حکومت کو عوام کے مسائل سے کوئی دلچسپی نہیں ہے عید سے قبل پیٹرول کی قیمتوں میں اضافے کے بعد سب سے بڑا بم عوام پر مہنگائی کی شکل میں گرا ہے حالات اس نہج پر پہنچ چکے ہیں کہ عوام عید کے موقع پر بچوں کی خریداری بھی نہیں کر سکیں گے اور ٹرانسپورٹ کے کرایوں میں 20 فی صد اصافہ کے بعد تو عام اور متوسط طبقہ کے لئے اپنے بچوں کے ساتھ عید منانا مشکل بلکہ نا ممکن ہو رہا ہے حکومت ٹرانسپورٹ کے کرایوں میں بھی کمی لائے تاکہ اپنے گھروں سے دور رہ کر روزی روٹی کمانے والے عید با آسانی اپنے پیاروں کے ساتھ منا سکیں عابدہ بخاری نے مزید کہا کہ رمضان المبارک میں دنیا کے کئی ممالک میں مسلمانوں کو سستی اشیاءکی فراہمی کی سہولت دی جاتی ہے جبکہ پاکستان واحد ملک ہے جہاں رمضان المبارک میں عوام مہنگائی کی چکی میں پس رہے ہیں یہ صورتحال انتہائی تشویش ناک ہے اس سلسلے میں پاکستان پیپلز پارٹی کی قیادت نے بھی حالیہ اصافہ اضافے کو مسترد کیا ہے الحمداللہ پیپلز پارٹی وومن ونگ ملتان پارٹی قیادت کے کی پالیسی کے مطابق کام کر رہی ہے ہم اپنے قائدین کی طرح عوام اور خواتین کے ساتھ کھڑے ہیں اور ان کے مسائل کے حل تک اپنی اواز بلند کرتے رہیں گے۔