ملتان (صفدربخاری سے) ہائیکورٹ بار ایسوسی ایشن ملتان کے نومنتخب صدر چوہدری عمر حیات ایڈووکیٹ سے معروف براڈکاسٹر کالم نگار مرکزی فنانس سیکرٹری MOS میڈیا اونرز سوسائٹی PUWF وائس چیئر پرسن ساؤتھ پنجاب اور سماجی کارکن شاہدہ پیزادہ شہگی نے ان کے چیمبر میں ملاقات کی اس موقع پر شاہدہ پیزادہ شہگی نے چوہدری عمر حیات ایڈووکیٹ کو ہائیکورٹ بار ایسوسی ایشن ملتان کے سالانہ انتخابات میں بھاری اکثریت سے کامیابی حاصل کرنے پر دلی مبارکباد پیش کی اور انہیں گلدستہ و ہار پیش کیا گفتگو کے دوران شاہدہ پیزادہ شہگی نے کہا کہ چوہدری عمر حیات ایڈووکیٹ کی کامیابی وکلاء برادری کے اعتماد کا مظہر ہے اور امید ہے کہ وہ اپنی قیادت میں بار کے وقار کو مزید بلند کریں گے اور وکلاء کے مسائل کے حل کے لیے مؤثر کردار ادا کریں گے چوہدری عمر حیات ایڈووکیٹ نے نیک تمناؤں اور مبارکباد پر شاہدہ پیزادہ شہگی کا شکریہ ادا کرتے ہوئے کہا کہ وہ وکلاء برادری کے اعتماد پر پورا اترنے کی بھرپور کوشش کریں گے اور بار کی ترقی و بہتری کے لیے عملی اقدامات کیے جائیں گے